ہوم » نیوز » امراوتی

کشمیر : لشکر طیبہ کے کمانڈر نوید جٹ کے ساتھ ہلاک ہونے والے جنگجو کی ہوگئی شناخت

پولیس ذرائع نے بتایا 'نوید جٹ کے ساتھ ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت نیو کالونی سوپور کے رہنے والے معراج الدین عرف معروف کے طور پر ہوئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 29, 2018 11:31 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کشمیر :  لشکر طیبہ کے کمانڈر نوید جٹ کے ساتھ ہلاک ہونے والے جنگجو کی ہوگئی شناخت
لشکر طیبہ کا خطرناک دہشت گرد محمد نوید جٹ ۔ فائل فوٹو

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کٹھ پورہ چھترگام میں بدھ کو مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے کمانڈر نوید جٹ کے ساتھ ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے رہائشی معراج الدین صوفی کے طور پر ہوئی ہے۔ریاستی پولیس کے مطابق معراج الدیں رواں برس اکتوبر میں جیل سے فرار ہونے کے بعد جنگجوﺅں کی صفوں میں شامل ہوگیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا 'نوید جٹ کے ساتھ ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت نیو کالونی سوپور کے رہنے والے معراج الدین عرف معروف کے طور پر ہوئی ہے۔ طبی اور قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد معراج الدین کی لاش جمعرات کی علی الصبح اس کے ورثاءکے حوالے کردی گئی'۔

ریاستی پولیس کے مطابق معراج الدین جو جنگجوﺅں کے لئے اعانت کار کی حیثیت سے کام کررہا تھا، کو رواں برس اکتوبر میں سیکورٹی فورسز کے ایک ناکے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم وہ گرفتاری کے چار روز بعد پولیس تھانے سے فرار ہوکر جنگجوﺅں کی صفوں میں شامل ہوگیا تھا۔

دریں اثنا شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے معراج الدین کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءکی جانب سے کشمیر کی آزاد کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق قصبہ میں جمعرات کو ہڑتال رہی جبکہ تعلیمی ادارے انتظامیہ کے احکامات پر بند رہے۔

First published: Nov 29, 2018 11:31 AM IST