உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں کشمیر میں برفباری پر نیوز 18 اردو کی ہیلپ لائن: ایسے دیں جانکاری

    Youtube Video

    نیوز 18 اردو (News18 Urdu) کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم لوگوں اور حکام کے بیچ ایک پل کا کام کریں ۔ اگر آپ کے علاقہ میں برفباری کے بعد کوئی مشکل اور مسائل درپیش ہیں تو آپ نیوز ایٹین اردو کو اس کے بارے میں جانکاری دے سکتے ہیں۔ نیوز ایٹین اردو (News18 Urdu) کی کوشش رہے گی کہ آپ کے مسائل متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائے جائیں۔ نیوز ایٹین اردو نے اس سلسلہ میں ایک ہیلپ لائن جاری کی ہے۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھاری برفباری  (Snowfall) سے معمولات زندگی درہم برہم ۔ کئی اہم سڑکیں بند ہیں۔ بجلی اور پانی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جموں و سرینگر قومی شاہراہ مسلسل بند ہیں۔ جموں و کشمیر کے اکثر علاقوں میں برفباری سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔  نیوز 18 اردو  (News18 Urdu) کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم لوگوں اور حکام کے بیچ ایک پل کا کام کریں ۔ اگر آپ کے علاقہ میں برفباری کے بعد کوئی مشکل اور مسائل درپیش ہیں تو آپ نیوز ایٹین اردو کو اس کے بارے میں جانکاری دے سکتے ہیں۔ نیوز ایٹین اردو (News18 Urdu) کی کوشش رہے گی کہ آپ کے مسائل متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائے جائیں۔ نیوز ایٹین اردو نے اس سلسلہ میں ایک ہیلپ لائن  (News18 Urdu Helpline For Snowfall Issues) جاری کی ہے۔ اسکرین پر نظر آرہے ہیلپ لائن نمبر پر آپ اپنی شکایت یا مسائل کے بارے میں وہاٹس ایپ کے ذریعہ جانکاری دے سکتے ہیں۔

      شیددبرفباری کی وجہ سے وادی کشمیرمیں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ سرینگر کے مختلف علاقوں میں تازہ برف باری شروع ہوگئی ہے۔اس دوران لوگوں کوکافی مشکلات کاسامناہے۔اکثرسڑکیں برف باری کی وجہ سے بند ہیں۔لوگ اپنےمقامات پر پہنچنے سے قاصرہیں۔ حالانکہ انتظامیہ کادعویٰ ہے کہ وہ اکثرسڑکوں سے برف کو ہٹا چکا ہے۔

      وادی میں آج تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہیں۔ سرینگرمیں اوسط تو وادی کے اوپری حصے میں شدید برف باری ہوئی ہے۔حالانکہ سرینگر شہر میں اہم سڑکیں صاف کردی گئیں ہیں لیکن ابھی بھی متعدد سڑکیں بند ہیں۔ وہیں جموں سرینگر نیشنل ہائی وے مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے جبکہ کل سے ہوائی ٹریفک بھی معطل ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: