اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گورنر ستیہ پال ملک اپنی بنیادی ذمہ داریوں کو انجام دینے میں ناکام رہے: عمر عبداللہ

    عمر عبداللہ: فائل فوٹو۔

    عمر عبداللہ: فائل فوٹو۔

    نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ریاستی گونر ستیہ پال ملک پر اپنی بنیادی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ریاستی گونر ستیہ پال ملک پر اپنی بنیادی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے گورنر موصوف سے کہا کہ وہ پلوامہ خود کش حملے میں زخمی ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کی عیادت کے لئے تشریف لائیں اور حالات کا جائزہ لیں۔
      عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں گورنر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ (ریاستی گورنر) اپنی بنیادی ذمہ داری کو انجام دینے میں ناکام ہوئے ہیں، وہ وادی آکر زخمیوں کی عیادت پر تمام نیوز چینلوں پر نمودار ہونے کو ہی ترجیح دیتے ہیں اور کسی طرح محبوبہ جی اور مجھے ہر چیز کے لئے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
      انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی پریشان کن ہے کہ جموں کشمیر میں سب سے بڑا حملہ ہوتا ہے اور بعض نیوز چینلز یہ بات باور کرانے میں مصروف عمل ہیں کہ مرکزی حکومت اور گورنر انتظامیہ اس کی ذمہ دار نہیں ہیں۔




      عمر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں گورنر موصوف کو ناصحانہ انداز میں لکھا 'محترم گورنرملک، ایک ایسے شخص کی نصیحت ہے جس نے 6 برسوں تک جموں کشمیر پر حکومت کی ہے برائے مہربانی انٹریو دنیے کے سلسلے کو بند کریں یہ کام اپنے مشیروں پر چھوڑیں۔ تازہ صورتحال سے اپنی الگ راہ متعین کرنے سے آپ حالات کو بد سے بدتر کریں گے'۔
      انہوں نے گورنر پر اس معاملے پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا یہ سیاست کرنے کا موقع ومحل نہیں ہے ۔ ہر چیز کو سیاست زدہ کرنے کی اپنی خواہش کو دباکر ایک سٹیٹس مین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ اگر آپ نے ایسا کیا تو قوم اس پر آپ کی شاباشی کرے گی چہ جائیکہ آپ کی پارٹی شاید ایسا نہیں کرے گی۔

       
      First published: