حکومت ملی تو پیرپنچال اور چناب کو الگ انتظامی ڈویژن دیں گے: عمر عبداللہ
عمرعبداللہ: فائل فوٹو
خطہ لداخ کو الگ انتظامی ڈویژن کا درجہ دینے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہا کہ انتخابات کے بعد اگر حکومت ملی تو پیر پنچال اور چناب وادی کو الگ ڈیویژن کا درجہ دیں گے۔
خطہ لداخ کو الگ انتظامی ڈویژن کا درجہ دینے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ انتخابات کے بعد اگر حکومت ملی تو پیر پنچال اور چناب وادی کو الگ ڈیویژن کا درجہ دیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے انتخابات کے بعد اگر حکومت ملی تو پیر پنچال اور چناب وادی کو الگ ڈیویژن کا درجہ دیں گے جو ہمارے علاقائی اٹانومی وعدے کا بھی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت علاقائی اور سبھی خطوں کی خواہشات کا خاص خیال رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم گورنر کے 'پک اینڈ چوز' اپروچ کے بجائے وسیع النظر اپروچ اختیار کر کے مسائل کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقائی اٹانومی دستاویز ہمارا راہنما ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز لداخ کو الگ انتظامی ومالی ڈیویژن کے درجہ سے نوازا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔