جموں و کشمیر کے پہلے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ وہ اس مرتبہ لوک سبھا کا الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔ انہوں نے استعفی کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں تشدد کی مخالفت کرتے ہیں ۔ اپنے استعفی کو لے کر شاہ فیصل جمعہ کو پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔
شاہ فیصل کے استعفی پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ فیصل کا سیاست کی دنیا میں خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کا نقصان ، سیاست کا فائدہ ہوا ہے۔ شاہ فیصل کا سیاست کی دنیا میں خیرمقدم کرتا ہوں۔
عمر عبداللہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ شاہ فیصل اپنے مستقبل کے منصوبوں کا اعلان خود کریں گے۔ انہوں نے کہا میں نے شاہ فیصل کا سیاست کی دنیا میں خیرمقدم کیا ہے۔ وہ اپنے مستقبل کے سیاسی منصوبوں کا خود اعلان کریں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔