ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: پلوامہ کے دیہات کی آبادی یرقان بیماری میں مبتلا، لوگوں میں تشویش کا ماحول

ضلع پلوامہ کے دو دیہات میں یرقان بیماری پھیلنے سے عام لوگوں میں تشویش پھیل گئ ہے۔ ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ اور قصبہ یار کے علاقوں میں گُذشتہ کُچھ روز سے لوگ یرقان کی بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں۔ پینے کے پانی کی ناقص سپلائی کے سبب دونوں دیہات میں کم عمر کے بچے اس بیماری میں زیادہ مبتلا ہورہے ہیں۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: پلوامہ کے دیہات کی آبادی یرقان بیماری میں مبتلا، لوگوں میں تشویش کا ماحول
ضلع پلوامہ کے دو دیہات میں یرقان بیماری پھیلنے سے عام لوگوں میں تشویش پھیل گئ ہے

ضلع پلوامہ کے دو دیہات میں یرقان بیماری پھیلنے سے عام لوگوں میں تشویش پھیل گئ ہے۔ ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ اور قصبہ یار کے علاقوں میں گُذشتہ کُچھ روز سے لوگ یرقان کی بیماری میں مبتلا ہورہے ہے ۔ پینے کے پانی کی ناقص سپلائی کے سبب دونوں دیہات میں کم عمر کے بچے اس بیماری میں زیادہ مبتلا ہورہے ہیں جس کی وجہ سے دونوں دیہات کی آبادی میں کافی تشویش کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔ اس سلسلے میں چک بدری ناتھ اور قصبہ یار کے علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی بیداری مہم چلایی جارہی ہے ۔


قصبہ یار کے مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اُن کے علاقے کو کیلر کی واٹر سپلایی سکیم سے پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔ محکمہ جل شکتی پلوامہ کی جانب سے واٹر سپلایی سکیم کا SOURCE کیلر سے گُذرنے والا نالہ ہے ۔ چک بدر ناتھ اور قصبہ یار کی مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ کیلر اسپتال سے نکلنے والا فضلہ نالے میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے نالے کا پانی آلودہ ہوتا ہے اور محکمہ جل شکتی وہی پینے کا پانی عام لوگوں کو فراہم کیا جاتا ہے ۔


محکمہ صحت کے بُلاک میڈیکل آفیسر راجپورہ ڈاکٹر جاوید احمد نے نیوز 18 اُردو کے نمایندے بلال خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بیماری قابو میں ہے اور متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئ ہے۔ عام لوگوں کے لیے بیماری کے تدابیر کی جانکاری چلائی جارہی ہے ۔ تاہم محکمہ صحت کے آفیسر کا ماننا ہے کہ ان علاقوں کو فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی پوری طرح ناقص ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں یرقان جیسی بیماری پھوٹ پڑی ہے۔


اُدھر محکمہ جل شکتی کے اے ای ای اشفاق احمد نے کہا کہ چک بدری ناتھ اور قصبہ یار کے دیہات کو کیلر کے فیلٹریشن پلانٹ سے پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔ جوکہ پوری طرح فلٹر کرنے کے بعد تقسیم کیا جاتا ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 20, 2020 08:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading