ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: ضلع اونتی پورہ میں ماسک نہ پہنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی تیز

جنوبی کشمیر کے پولیس ضلع اونتی پورہ (Awantipora) میں پولیس (Police) نے کوروناوائرس ( covid-19) کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسک (Mask) نہ پہنے والوں کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: ضلع اونتی پورہ میں ماسک نہ پہنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی تیز
 کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ماسک نہ پہنے والوں کے خلاف  پولیس کی کاروائی تیز

جنوبی کشمیر کے پولیس ضلع اونتی پورہ  (Awantipora) میں پولیس   (Police) نے کوروناوائرس ( covid-19) کے پھیلاؤ کے پیش نظر ماسک (Mask)  نہ پہنے والوں کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع  کیا ہے۔ جس دوران علاقے میں صرف تین روز کے اندر ماسک نہ پہنے پر ایک سو سولہ افراد سےساٹھ ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ اس دوران ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے نیوز 18  کے ساتھ بات چیت  کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے لوگوں کو ماسک (Mask)  پہنے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم اس کے باوجود بھی لوگ ماسک (Mask)  کا استمال نہیں کررہے  رہے تھے جس کے بعد انہیں مجبوراً  یہ اقدام اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا  ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کسی  بھی شخص  کو جرمانہ ہو دینا پڑے لیکن جو لوگ اس کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اب آہستہ آہستہ لوگوں نے ماسک پہنا  بھی شروع کیا ہے جس میں پانپور سب سے آگے ہے جہاں سب لوگ اب ماسک پہنے  نظر آرہے ہیں۔

وہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا اور سماج کا خیال رکھ کر اس مشکل وقت میں انتظامیہ کو اپنا تعاون دیں۔ تاکہ اس مہلک بیماریکوروناوائرس ( covid-19)  سے قوم کو بچایا جاسکے۔ وہیں جنوبی قصبہ ترال میں بھی لاک ڈاؤن (Lockdown) کو مزید سخت کیا گیا۔

پولیس اور سیول انتظامیہ نے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی شروع کی ہے۔ وہیں اس دوران کئی افراد سے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ اور لاک ڈون کی خلاف ورزی کرنے والے کئی افراد کے خلاف چالان کیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او (SHO)  ترال مسلسل  لوگوں کو ماسک پہنے کی صلاع دے رہے تھے۔


واضح رہے کہ جموں کشمیر (jammu and kashmir) حکومت نے جولائی کے ابتدائی ہفتے میں ان لاک 2 کے تحت نہ صرف باغات کھولنے کا اعلان کردیا بلکہ ریاست میں سیاحت کو بحال کرنے کا بھی اعلان کر ڈالا۔ چند دن کے اندر لوگ بغیر ماسک گھومتے نظر آئے اور انہیں کچھ دن کے اندر پتہ چلا کہ کووڈ 19 (covid-19) کے نئے معاملے آسمان کو چھونے لگے۔ جب اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگنے لگا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ پورا طبی نظام لڑکھڑانے لگا تو حکومت نے پھر سے آج سخت لاک ڈاؤن (Lockdown) نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

 

 
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 22, 2020 07:25 PM IST