ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شوہر کی پراسرار موت کے معاملے بیوی اور عاشق گرفتار، کھلا راز تو ہر کوئی رہ گیا حیران

پولیس نے سرپنچ کی پُراسرار موت کے معاملے میں اس قتل میں ملوث مہلوک سرپنچ کی بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا ہے۔ بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر کچھ نشیلی ادویات پلائیں اور بعد میں اسے رسی سے لٹکا کر اس واردات کو خودکشی کی شکل دینے کی کوشش کی۔

  • Share this:
شوہر کی پراسرار موت کے معاملے بیوی اور عاشق گرفتار، کھلا راز تو ہر کوئی رہ گیا حیران
سرپنچ کی پُراسرار موت کے معاملے میں گرفتاری

بانڈی پورہ سے ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے جسے سن لوگ خوف میں ہیں۔ دراصل بانڈی پورہ کے زُری منز نامی علاقے میں ایک سرپنچ کی پراسرار موت کا معاملہ پولیس نے حل کیا ہے اور قتل کی اس واردات میں مہلوک سرپنچ کی بیوی اور اس کے عاشق کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 14 اکتوبر کو جاوید احمد ڈار نامی 38 سالہ سرپنچ کو اپنے گھر میں ایک رسی سے لٹکا پایا گیا تھا۔ اس موقعے پر اگرچہ اہل خانہ نے جاوید کو علاقے میں موجود طبی مرکز میں پہنچایا تھا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا تھا۔ واقعے کے بعد جاوید کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش لواحقین کے سپرد کی گئی تھی اور پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کے لئے ایک SIT کا قیام عمل میں لایا تھا۔

وہیں اب تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ مہلوک سرپنچ کی بیوی کے علاقے میں ہی ایک پنچ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور دونوں نے مل کر پہلے جاوید کو کچھ نشیلی ادویات پلائی اور بعد میں اس کی لاش کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا لٹکا دیا تاکہ اس قتل کو خودکشی کا رنگ دیا جاسکے ۔

تاہم پولیس کی جانب سے SIT تشکیل دینے کے بعد باریک بینی سے اس معاملے کی جانچ کی گئی جس دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ سرپنچ کی ہلاکت میں اس کی بیوی اور اس کا عاشق ملوث ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کیا ہے اور پولیس نے اب باضابطہ طور پر دونوں کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

ORANGE CAP:

یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ اس واقعے کے دوران علاقے کے لوگوں نے اس پراسرار موت کا پہلے ہی شک کا اظہار کیا تھا اور گاؤں والوں نے اس واقعے کو خودکشی ماننے سے انکار کرتے ہوئے معاملے کی باریک بینی سے جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔


<spپولیس نے سرپنچ کی پُراسرار موت کے معاملے میں  اس قتل میں ملوث مہلوک سرپنچ کی بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے چودہ اکتوبر کو بانڈی پورہ کے زُری منز علاقے میں جاوید احمد ڈار نامی ایک 38 سالہ سرپنچ کی لاش گھر میں لٹکی پائی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کے لئے ایک ایس ٓائی ٹی تشکیل دی تھی چناچہ جانچ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ  مہلوک سرپنچ کو اس کی بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر کچھ نشیلی ادویات پلائیں اور بعد میں اسے رسی سے لٹکا کر اس واردات کو خودکشی کی شکل دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس معاملے میں اب باضابطہ طور پر مہلوک سرپنچ کی بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 22, 2020 08:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading