ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر: پلوامہ انکاونٹر میں موسٹ وانٹیڈ ظہور ٹھوکر سمیت حزب المجاہدین کے 3 دہشت گرد ہلاک

قابل غور ہے کہ موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد ظہور ٹھوکر پہلے فوج میں تھا اور 2016 میں دہشت گردی کی راہ پر چل پڑا تھا

  • Share this:
جموں و کشمیر: پلوامہ انکاونٹر میں موسٹ وانٹیڈ ظہور ٹھوکر سمیت حزب المجاہدین کے 3 دہشت گرد ہلاک
علامتی تصویر

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہفتہ کی صبح ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین  کے کمانڈر ظہور ٹھوکر سمیت تین دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ قابل غور ہے کہ موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد ظہور ٹھوکر پہلے فوج میں تھا اور 2016 میں دہشت گردی کی راہ پر چل پڑا تھا۔


وہیں، اس انکاونٹر کے بعد علاقہ کے نوجوانوں نے سکیورٹی فورسز پر پتھربازی شروع کر دی۔ اس تصادم میں ایک عام شہری کی موت کی خبر ہے۔ فی الحال علاقہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقہ کو گھیر لیا ہے۔


بلند شہر تشدد: پولیس نے جاری کی 18 فرار ملزمان کی تصاویر


اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کو خارپورا کے ایک سیب باغیچہ میں کچھ دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس بنیاد پرسیکورٹی اہلکاروں نے ہفتہ کی صبح جب علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے ان پرفائرنگ شروع کردی۔ جس پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں آپریشن آل آوٹ : 160 دنوں میں مارے گئے 136 دہشت گرد ، پتھراو کے واقعات میں بھی کمی

 
First published: Dec 15, 2018 10:33 AM IST