ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پلوامہ میں سی آر پی ایف کیمپ پر رائفل گرینیڈ سے حملہ، 2 اہلکار زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ میں گذشتہ رات جنگجوؤں نے سی آر پی ایفکے ایک کیمپ پر رائفل گرینیڈ سے حملہ کردیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 16, 2018 11:15 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پلوامہ میں سی آر پی ایف کیمپ پر رائفل گرینیڈ سے حملہ، 2 اہلکار زخمی
علامتی تصویر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ میں گذشتہ رات جنگجوؤں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک کیمپ پر رائفل گرینیڈ سے حملہ کردیا۔ اس میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے گذشتہ دیر رات نیوہ پلوامہ میں قائم 183 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ کو نشانہ بناکر رائفل گرینیڈ داغا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے پھٹنے سے کانسٹیبل امت کمار اور کانسٹیبل سنتوش بھارتی نامی دو سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


 

First published: Oct 16, 2018 11:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading