ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

محبوبہ مفتی کے خلاف فحش زبان استعمال کرنےکے الزام میں چوہدری راجندر سنگھ راجستھان سے گرفتار

کٹھوعہ کے ہیرانگر میں ڈوگرہ سوابھیمان ریلی کے دوران جموں وکشمیر ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف ناشائستہ اور فحش زبان استعمال کرنے والے ملزم چوہدری راجندر سنگھ عرف بابی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jun 10, 2018 08:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
محبوبہ مفتی کے خلاف فحش زبان استعمال کرنےکے الزام میں چوہدری راجندر سنگھ راجستھان سے گرفتار
وزیر اعلی محبوبہ مفتی ۔ فائل فوٹو

جموں: 20مئی 2018کو ضلع کٹھوعہ کے ہیرانگر میں ڈوگرہ سوابھیمان ریلی کے دوران جموں وکشمیر ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف ناشائستہ اور فحش زبان استعمال کرنے والے ملزم چوہدری راجندر سنگھ عرف بابی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کٹھوعہ پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم کو راجستھان پولیس کی مدد سے اودے پور راجستھان سے گرفتار کیا۔ ایس ایس پی کٹھوعہ سردھاری پٹیل نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا’جی ہاں ، بابی(چوہدری راجندر سنگھ)کو صبح صادق اودھے پور راجستھان سے اس مقصد کے لئے تشکیل دی گئی پولیس ٹیموں میں سے ایک ٹیم نے گرفتار کیا‘۔

انہوں نے بتایاکہ ملزم کو کل کٹھوعہ واپس لیاجائے گا۔ اس بارے میں مزید انہوں نے کوئی بھی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔لال سنگھ نے 20 مئی کو (اتوار کے روز) رسانہ عصمت دری و قتل کیس کی سی بی آئی انکوائری کے مطالبے کو لیکر کٹھوعہ کے لکھن پور سے ہیرا نگر تک ایک پیدل ریلی نکالی جس کے دوران اُن کے بھائی چوہدری راجندر سنگھ نے وزیر اعلیٰ کے لئے انتہائی نازینہ الفاظ کا استعمال کیاتھا۔ ان کے خلاف خلاف پولیس تھانہ ہیرا نگر میں آر پی سی کی دفعہ509اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دفعہ66اور67کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم کافی عرصہ سے مفرورتھے۔

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ نے ملزم کی گرفتاری کے لئے بلاضمانتی وارنٹ جاری کئے ہوئے تھے۔ریاستی پولیس نے اسے اشتہاری ملزم قرار دے رکھا تھا۔ ضلع پولیس ہیڈکوارٹرس کٹھوعہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اشتہار میں کہا گیا تھا ’راجندر سنگھ عرف بابی ولد سرن سنگھ ساکن وارڈ نمبر 2 کٹھوعہ (پولیس کو) ایف آئی آر 87/2018 کے سلسلے میں مطلوب ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت متعدد سیاسی وسماجی شخصیات نے اس کے خلاف سخت برہمگی کا اظہار کیاتھا۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے 22 مئی کو اپنے ایک ٹویٹ میں اُن لوگوں کا شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے موصوفہ کے خلاف انتہائی ناشائستہ زبان استعمال کرنے والے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

First published: Jun 10, 2018 08:04 PM IST