ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والی سبیہ نبی کو ملا شیر کشمیر ایوارڈ

  • Share this:
ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والی سبیہ نبی کو ملا شیر کشمیر ایوارڈ

کشمیر ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والی انٹر نیشنل اسکئیرسبیہ نبی نے سرینگر میں منعقدہ تقریب میں شیرکشمیر ایوار ڈدوہزاربیس حاصل کیا۔یہ تقریب جموں وکشمیراسپورٹس کونسل کی جانب سےمنعقدہوئی۔سبیہ نبی کوایوارڈکےساتھ ساتھ نقدی اکاون ہزارروپئے بھی عطاکئے گئے۔ سبیہ نبی کوقومی وبین الاقوامی اسکنگ مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کی صورت میں یہ اعزاز دیا گیا۔ سبیہ نبی نے بچپن سے ہی گلمرگ میں ونٹر گیمز ایسوسی ایشن آف جموں وکشمیرکے بینرتلے اپنی اسکنگ کا آغازکیا۔


سبیہ نبی نے منالی ،اتراکھنڈ ،ایران اوردیگر مقامات پراسکنگ مقابلوں میں اپنا لوہامنوایا۔ اعزاز لینے کے بعدسبیہ نبی کے گھر پہنچنے پران کا استقبال کیا گیا۔ ٹنگمرگ کےلوگوں نےبھی خوشی کااظہارکیا۔اسکنگ میں کیرئیر بنانے کے سلسلےمیں سبیہ کے والدین کاسب سے بڑا ہاتھ رہاہے۔ انہوں نے بھی مسرت کااظہارکیا۔ سبیہ نبی کے والد غلام نبی نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ انہیں بہت خوشی ہوئی کہ ان کی بیٹی اسکنگ کے میدان میں اپنا کیرئیر بنا رہی ہیں۔


انہوں نے دوسرے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں کوکھیل کے میدان میں جانے کی اجازت دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔صبیہ نبی نے ملک میں مختلف اسکینگ کے مقابلوں میں حصہ لیکر جموں وکشمیرکی نمائندگی کی۔ صبیہ نبی جموں وکشمیر کی پہلی اسکنگ کھلاڑی ہے جن کانام بی بی سی ایس کے سر فہرست سومتاثر ترین خواتین میں شامل ہے۔ اس فہرست میں ملک کی اورخاتون کھلاڑیوں کانام شامل ہیں۔ جن میں ثانیہ مرزا، ثانیہ نہوال اورمیری قوم وغیرہ شامل ہیں۔ صبیہ نوسال کی تھیں اور پانچویں جماعت میں زیر تعلیم تھیں جب انہوں نےگلمرگ کی برف پوش پہاڑیوں پر اسکنگ کرنا شروع کیا۔ صبیہ نبی نےاب تک کانسےکےتمغےکے ساتھ ساتھ قومی سطح پرکئی سونے کے تمغے بھی جیتے ہیں۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 28, 2020 04:21 PM IST