ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہم سال 2020 تک جموں۔کشمیر میں وزیر اعظم کے عہدے کو بحال کریں گے: شاہ فیصل

سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ اُن کی جماعت جموں کشمیر پیپلز موومنٹ ریاست میں وزیر اعظم کے عہدے کو سال 2020 تک بحال کرے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 02, 2019 03:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہم سال 2020 تک جموں۔کشمیر میں وزیر اعظم کے عہدے کو بحال کریں گے: شاہ فیصل
شاہ فیصال ، فائل فوٹو :

سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ اُن کی جماعت جموں کشمیر پیپلز موومنٹ ریاست میں وزیر اعظم کے عہدے کو سال 2020 تک بحال کرے گی۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے بیان کہ 'بی جے پی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو سال 2020 تک ہٹائے گی' کے ردعمل میں شاہ فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'جموں کشمیر پیپلز موومنٹ سال 2020 تک جموں کشمیر میں وزیر اعظم کے عہدے کو بحال کرے گی'۔

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے گذشتہ روز کہا کہ مودی حکومت جموں کشمیر کو خصوصی درجہ عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ35 اے کو سال2020 تک ختم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان دفعات کے خاتمے کے لئے بی جے پی عوام کے سامنے وعدہ بند ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نشینل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز بانڈی پورہ میں ایک چناوی جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کو حاصل خصوصی پوزیش کو مزید نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انشاء اللہ صدر ریاست اور وزیر اعظم کے عہدوں کو بحال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے عمر عبداللہ سےاس بیان کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثنا مرکزی وزیر خزانہ ارن جیٹلی نے بھی عمر عبداللہ کے اس بیان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمر عبداللہ کے اس بیان کا مقصد علاحدگی پسند فضا پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ہندوستان کی کوئی بھی حکومت ایسی حماقت نہیں کرے گی
First published: Apr 02, 2019 03:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading