ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر میں انکاونٹر، لشکر طیبہ- حزب المجاہدین کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ڈھیر

جموں وکشمیرکے شوپیاں میں اتوار کی صبح ہوئی مڈبھیڑمیں سیکورٹی اہلکاروں نے چھ دہشت گردوں کوڈھیرکردیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر میں انکاونٹر، لشکر طیبہ- حزب المجاہدین کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ڈھیر
علامتی تصویر

جموں وکشمیرکے شوپیاں میں اتوار کی صبح ہوئی مڈبھیڑمیں سیکورٹی اہلکاروں نے چھ دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا ہے۔ ان میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔ یہ سبھی دہشت گرد ایک گھر میں پوشیدہ تھے۔ تاہم، اس دوران فوج کے ایک جوان کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔


اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کوشوپیاں کے کپران باتانگڈ علاقہ میں کچھ دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس بنیاد پرسیکورٹی اہلکاروں نے دیر رات جب علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تودہشت گردوں نے ان پرفائرنگ شروع کردی۔ جس کی جوابی کاروائی کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے چار دہشت گردوں کو مار گرایا۔


وہیں دوسری جانب شوپیاں علاقہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ اور فی الحال علاقے میں مڈبھیڑاب روک دی گئی ہے اورسیکورٹی اہلکاروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔




 
First published: Nov 25, 2018 08:47 AM IST