உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: سری نگر کے تاریخی لال چوک میں پراسرار دھماکہ

    علامتی تصویر : رائٹر

    علامتی تصویر : رائٹر

    سری نگر کے قلب تاریخی لال چوک میں جمعہ کو دوپہر کے وقت پراسرار دھماکہ ہوا جس سے اس مصروف ترین جگہ پر افراتفری کی صورتحال پیدا ہوئی

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے قلب تاریخی لال چوک میں جمعہ کو دوپہر کے وقت پراسرار دھماکہ ہوا جس سے اس مصروف ترین جگہ پر افراتفری کی صورتحال پیدا ہوئی۔ تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

      ذرائع نے بتایا کہ تاریخی لال چوک کے گھنٹہ گھرکے نزدیک قائم سی آر پی ایف پکٹ کے سامنے جمعہ کو دوپہر قریب پونے دو بجے ایک پراسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چند نجی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم اس میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکہ کی وجہ سے لالچوک میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوئی اور لوگ ادھر اُدھر بھاگتے نظر آئے۔
      واضح رہے کہ سری نگر کے راجباغ علاقہ میں زیرو برج کے نذدیک جمعرات کو گرینیڈ دھماکہ ہوا تھا جس میں ریاستی پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ جنگجو تنظیم البدر نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔


       
      First published: