ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سری نگر: آتش زدگی میں شوہر۔بیوی اور 3سالہ بچی کی موت

سری نگر کے خانیار علاقہ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب آگ کے ایک بھیانک واقعہ میں شوہر بیوی اور ان کی تین سالہ بچی کی جلنے سے موت ہوگئی۔

  • Share this:
سری نگر: آتش زدگی میں شوہر۔بیوی اور 3سالہ بچی کی موت
علامتی تصویر

سری نگر کے خانیار علاقہ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب آگ کے ایک بھیانک واقعہ میں شوہر بیوی اور ان کی تین سالہ بچی کی جلنے سے موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پائین شہر کے شیشگری محلہ خانیار میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جاوید احمد نامی ایک شہری کے رہائشی مکان سے آگ کی لپٹیں دکھائی دیں۔

انہوں نے بتایا کہ آ تش زدگی کے اس خوفناک واقعہ میں شوہر بیوی اور ان کی تین سالہ بیٹی جھلس کر لقمہ اجل بن گئے۔ مہلوکین کی شناخت جاوید احمد اس کی اہلیہ صوفیہ اور ان کی تین سالہ بیٹی حفصہ کے طورپر ہوئی ہے۔

مہلوکین کی لاشوں کو برآمد کرلیا گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

First published: Mar 07, 2020 01:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading