ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پنجاب پولیس نے پٹھان کوٹ ریلوے اسٹیشن سے چھ مشتبہ افراد کو کیا گرفتار

جموں و کشمیر سے دہلی جا رہی ٹرین میں سفر کر رہے چھ لوگوں کو شک کی بنیاد پر پٹھان کوٹ ریلوے اسٹیشن سے اتار کر تحویل میں لے لیا گیا ہے

  • Share this:
پنجاب پولیس نے پٹھان کوٹ ریلوے اسٹیشن سے چھ مشتبہ افراد کو کیا گرفتار
علامتی تصویر

جموں و کشمیر سے دہلی جا رہی ٹرین میں سفر کر رہے چھ لوگوں کو شک کی بنیاد پر پٹھان کوٹ ریلوے اسٹیشن سے اتار کر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کی اطلاع دی ہے۔ پنجاب پولیس کے سرحدی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جنرل ایس ایس پرمرار نے بتایا کہ تحویل میں لئے گئے چھ مبینہ لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مشتبہ افراد جموں سے پوجا ایکسپریس میں سفر کر رہے تھے۔


قابل غور ہے کہ اتوار کے روز دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے کشمیرسے اسلامک اسٹیٹ آف جموں وکشمیر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ مقامی پولیس کی مدد سے اس کاروائی کو انجام دیا گیا۔ گرفتار کئے گئے مبینہ دہشت گردوں کے پاس سے بڑی مقدارمیں ہتھیار اور مشکوک اشیا برآمد کی گئی ہیں۔


دہلی پولیس کی خصوصی سیل کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تینوں دہشت گرد جموں و کشمیر میں ہیں۔ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے نام طاہر علی خان، حیرش مشتاق خان اور آصف سہیل ہے۔ پولیس کے مطابق یہ تینوں دہشت گرد کشمیرکے رہنے والے ہیں اوردہشت گرد تنظیم جیش محمد سے وابستہ ہیں۔

First published: Nov 26, 2018 08:20 AM IST