جموں۔کشمیر: سرینگر میں بی ایس ایف کی پارٹی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 بی ایس ایف جوان شہید
سرینگر کے پن داچ میں بی ایس ایف (BSF ) کی ایک پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں دو BSF جوان شہید ہوگئے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 20, 2020 06:55 PM IST

پاکستان کی طرف سی کی جارہی فائرنگ میں ایک جوان شہید۔ علامتی تصویر۔ پی ٹی آئی
جموں۔کشمیر: سرینگر کے پن داچ میں بی ایس ایف (BSF ) کی ایک پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں دو بی ایس ایف (Border Security Force) جوان شہید ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں نے یہ حملہ سرینگر کے باہری علاقے میں کیا۔ اس حملے میں دو جوان زخمی ہوگئے تھے۔ ان دونوں جوانوں کو اییس کے آئی ایم ایس اسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا ہے۔ جہاں ایک جوان پہلے سے ہی شہید ہوگیا تھا جبکہ دوسرے نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ بی ایس ایف کو اطلاع ملی ہے کہ دہشت گرد دو ہتھیار چھین کر لے گئے ہیں۔
دہشت گردوں نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع پنداچ کے پاس نیم فوجی دستوں کی 37 بٹالین پر حملہ کردیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ دہشت گرد پہلے ہی گھات لگائے ہوئے تھے اور اچانک انہوں نے سڑک پر آکر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دونوں دم توڑ گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے پایا کہ دونوں جوان پہلے ہی دم توڑ چکے ہیں۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ ایگزٹ پوائنٹس ایریا اور پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
یہ خبر باکل ابھی آئی ہے اور اسے سب سے پہلے نیوز 18 پر پڑھا جارہا ہے۔جیسے۔جیسے جانکاری مل رہی ہے ہم اسے اپڈیٹ کر رہے ہیں۔ تفصیلی جانکاری کا انتظار ہے۔ آپ اس کو اپڈیٹ کرت رہیں۔ جیسے۔جیسے اطکاع ملتی ہے ہم آپ کو اپڈیٹ دیتے رہیں گے۔ اپڈیٹ کیلئے اس خبر کو ری فریش کرتے رہیں۔