ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

المناک سانحہ! پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی سمیت دو ہلاک، کنویں کی صفائی کے دوران ہوئی دردناک موت

چھلگنڈ کپواڑہ کے مضافاتی گاوں میں ایک المناک سانحہ میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس خارج ہونے سے پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی سمیت دو افردا جاں بحق ۔علاقے میں ہر سو ماتم

  • Share this:
المناک سانحہ! پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی سمیت دو ہلاک، کنویں کی صفائی کے دوران ہوئی دردناک موت
چھلگنڈ کپواڑہ کے مضافاتی گاوں میں ایک المناک سانحہ میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس خارج ہونے سے پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی سمیت دو افردا جاں بحق ۔علاقے میں ہر سو ماتم

کپواڑہ ضلع کے  چھلگند ہایہامہ میں آج  اس وقت کہرام مچ گیا جب  کنویں کی صفائی کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے شخص کو بے ہوشی کی حالت میں کپواڑہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ مارے گئے افرادا کی پہچان غلام نبی خان اور دوسرے کی محد خان کے طور پر ہوئی ۔ لواحقین  کا کہنا ہے  کہ علاقے میں  واٹر سپلائی نظام متاثر ہونے کی وجہ سے وہ پینےکا صاف پانی حاصل کرنے کیلئے کنویں کی صفائی کررہے تھے جس کے دوران  کنویں میں اچانک گیس کے اخراج سے بے ہوش ہو گئے، اور خواتین نے چیخ و پکار کی۔ تاہم پولس اور فائر سروس عملہ پہنچے سے قبل ہی دونوں کی موت موقع پر ہوگئی۔


مہلوک  غلام نبی خان  پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا  اور اس کے اپنے تین بچے بھی ہیں۔  غلام نبی خان اپنے کنبے کیلئے واحد کمائی کا ذریعہ تھا  ۔جبکہ محد خان بھی اپنے پپیچھے تین بچے اور بیوی چھوڑ گیا۔ دونوں افراد  کے  گھر پر غم کا ماحول ہے۔ پل بھر میں ہنستا کھیلتا گھر اجڑ گیا۔ دو افراد کی لاشیں دیکھر ہر طرف چیخ۔ پکار آوزاریں، بچے بزرگ خواتین روتے نظر آئے۔ مارے گئے دونوں افراد پیشے سے مزدور تھے۔


لواحقین اور عام لوگوں نے محکمہ پی ایچ آئی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا  کہ سالوں سے اس علاقے کے لوگ انتظامیہ سے پینے کا صاف پانی دستاب رکھنے اور علاقے کو محکمہ پی ایچ آئی سے جوڑنے کیلئے اپنی فریاد کرتے تھے لیکن انتظامیہ نے اس گاؤں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیی گئی، جس کے باعث زیرزمین پانی حاصل کرنے کیلئے دومزدور پیشہ افراد اپنی جان گواہ بھیٹے۔ واضح  رہے کہ  2 جولائی  کو کپواڑہ ضلع کے سنگڈانہ کراپورہ میں ایک ہی  کنبے میں دو بھائیوں سیمت چار افراد کنویں کی صفائی کے دوران گیس نکلنے کے سبب ہلاک ہوگئے ۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 09, 2020 11:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading