ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بریکنگ نیوز: جموں۔کشمیر: پاکستان نے پھر کی سرحد پر فائرنگ، دو جوان شہید، چار زخمی

پاکستان کی فائرنگ میں دو جان شہید ہو گئے ہیں جبکہ چار جوان شدید طور پر زخمی بتائے جارہے ہیں۔ ہندستان کی جانب سے پاکستان کی فوج کو مسلسل منھ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

  • Share this:
بریکنگ نیوز: جموں۔کشمیر: پاکستان نے پھر کی  سرحد پر فائرنگ، دو جوان شہید، چار زخمی
پاکستان نے پھر کی فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی

سری نگر: پاکستان کی جانب سے سرحد پار ایک ایک مرتبہ پھر کی فائر بندی معاہدے (Ceasefire)  کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہستانی پوسٹ (Indian Post) کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی جارہی ہے۔ جمعرات کی صبح پاکستان نے پونچھ ضلع کی کرشنا وادی سیکٹر میں تابڑ توڑ فائرنگ کی۔ پاکستان کی طرف سے ہوئی فائرنگ میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ وہیں اب خبر آئی ہے کہ پاکستان کی طرف سے کپواڑہ کے نو گام سیکٹر میں فائرنگ کی گئی ہے، پاکستان کی فائرنگ میں دو جان شہید ہو گئے ہیں جبکہ چار جوان شدید طور پر زخمی بتائے جارہے ہیں۔ ہندستان کی جانب سے پاکستان کی فوج کو مسلسل منھ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے گژتہ کئی دنوں سے سرحد پر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستانی فوج مسلسل سرحد پر ہندستانی پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر رہی ہے۔ پاکستان کی طرف سے جمعرات کی صبح ضلع کرشاگھاتی سیکٹر میں تابڑ توڑ فائرنگ کی گئی۔


اس فائرنگ میں لانس نائک کرنل سنگھ شہید ہوگئے جبکہ ایک جوان زخمی ہو گیا۔ زخمی رائفل مین وریندر سنگھ کی آنکھ میں گہری چوٹ آئی ہے۔ زخمی جوان کو ابھی راجوری کے آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔




اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اب کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں فوج کی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے۔ پاکستان کی طرف سے ہوئی فائرنگ میں دو جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ چار جوان زخمی بتائے جارہے ہیں۔ زخمی جوانون کو آرمی کے اسپتال میں داخل کرایا دیا گیا ہے۔

 

 

 

 
Published by: sana Naeem
First published: Oct 01, 2020 03:33 PM IST