ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری، 96 وارڈوں میں 365 امیدوار میدان میں

جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے 300 پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری، 96 وارڈوں میں 365 امیدوار میدان میں
علامتی تصویر

جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ قابل غور ہے کہ 300 پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا نے بتایا کہ پولنگ کے اوقات صبح 6 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک ہوں گے۔ ایک بیان میں سی ای او نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں8 شہری بلدیاتی اداروں کے96 وارڈوں میں365 اُمیدوار میدان میں ہیں اور اس مرحلے میں193990 رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے حقدار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹروں کی زیادہ تعداد والے پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی پولنگ عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔

سی ای او نے کہا کہ میونسپل انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں پولنگ کی مجموعی شرح47.2 رہی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مشاہدین تعینات کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں کشمیر صوبے کے222 اور جموں صوبے کے19 انتہائی حساس پولنگ مراکز پر مائیکرو آبزرور بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ سی ای او نے کہا کہ ریاست بھر میں ووٹنگ کے لئے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر کم سے کم بنیادی سہولیات بہم کرائی جارہی ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ووٹروں کو اُن کے پولنگ اسٹیشنوں کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے اُن میں فوٹو ووٹر سپلس تقسیم کی گئی ہیں۔ شالین کابرا نے کہا کہ سینئر سرکاری حکام کو جنرل آبزرور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے تا کہ وہ الیکشن پر نظر رکھ سکیں۔انہوں نے کہا ہ اخراجاتی مشاہدین اُمیدواروں کے اخراجات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

First published: Oct 13, 2018 08:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading