ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیرمیں بھاری برفباری سے سڑکوں پر دیکھنے کو ملے کچھ ایسے مناظر، کبھی ہنسی تو کبھی غم جیسے حالات

کشمیرمیں موسم سرمامیں برفباری سے سڑکوں پرپھسلن کی وجہ سے کچھ ایسےمناظردیکھنے کومل رہے ہیں جن پرکبھی ہنسی اورکبھی غم   ہوتا ہے

  • Share this:
کشمیرمیں  بھاری برفباری سے سڑکوں پر دیکھنے کو ملے کچھ ایسے مناظر، کبھی ہنسی تو کبھی غم جیسے حالات
وادی میں موسم نے بدلی کروٹ، کہیں برفباری اور کہیں بارش، گلمرگ میں سیاح تازہ برفباری دیکھ کر خوش

کشمیر (jammu kashmir) میں موسم سرما میں برفباری سے سڑکوں پرپھسلن کی وجہ سے کچھ ایسے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جن پرکبھی ہنسی اور کبھی غم ہوتا ہے۔ کشمیر میں شدید سردی کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی کے مسائل درپیش ہوتے ہیں بلکہ یہاں کشمیر میں سردی میں کچھ اور بھی تصاویر دکھائی دیتی ہیں۔ کشمیرمیں جوں ہی موسم سرما میں برفباری ہوتی ہے تواس کے فوراً بعد سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوتی ہے۔ سڑکوں پر موجود پانی یابرف اس طرح جم جاتا ہے کہ اس پر چلنا خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ اس دوران سڑکوں پرگاڑیاں ڈانس کرتی نظر آتی ہیں ۔ چلنےکے دوران لوگ خاص طور پر بچے بھی ڈرامائی انداز میں گرجاتے ہیں ۔ کہیں پردوسرے لوگ گرتے ہوئے لوگوں پر ہنستےہیں، کہیں پر فقرے کستےہیں۔ کچھ سرعام بازاروں میں گرنے سے شرمندہ بھی ہوجاتے ہیں ۔ برف میں دو چار قدم چلنا بھی کوئی پہاڑع بور کرنےسے کم نہیں ہوتا۔


سردی کی شدت سے ہر چیز منجمد ہو جاتی ہے۔ اس موسم میں بسیں اور بڑے ٹرک بھی برف میں دھنس گئے ہیں۔ گاڑیاں ہوں یا موٹر سائیکل، مشینری ہو یا پانی کے نل، ندی، نالے سب شدید سردی کی وجہ سے جم جاتے ہیں ۔ہرایک کا حال بے حال ہوتا ہے۔ گاڑیوں کو قابل آمد و رفت بنانےکے لئے گرم پانی کا استعمال اورکہیں دھکا دینے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ حالت ایسی ہوجاتی ہے کہ کھچوے سے بھی کم رفتار میں گاڑی کو چلانا پڑتا ہے۔ سڑکوں ،گلیوں ،کوچوں اورگھروں کے آنگن میں پھسلن کی وجہ کافی حادثات پیش آتےہیں۔


اس دوران اسپتالوں میں بھی حادثات کی وجہ سےکافی بھیڑ رہتی ہے۔ اس موسم سرما میں پھسلن کی وجہ سےبہت سےلوگ اپنےاعضاء کے ٹوٹ جانے سے جسمانی طور پر ناکارہ ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے شدید سردی سے صحت عامہ پر بھی مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ کشمیر میں اس موسم کے دوران جگہ جگہ مختلف طرح کے یخ بستہ آویزان بھی نظر آتے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سیاح کشمیر میں برفباری اورشدید سردی کا خوب لطف لیتے ہیں۔ کشمیرمیں شدید ترین سردی کی لہر کی وجہ سے عام زندگی بیحد متاثر ہوتی ہے ۔ موسم سرما میں ہرایک کو احتیاط سے کام لینا چاہئے۔ حکومت۔ انتظامیہ کو بھی لوگوں کے بچاو اور انہیں بہتر سہولیات پہنچانے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Feb 21, 2021 05:26 PM IST