اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں۔کشمیر کی فائنل ووٹر لسٹ جاری، 7.72لاکھ سے زیادہ ووٹرس نئی فہرست میں شامل

    Youtube Video

    نئے سات لاکھ 72 ہزار رائے دہندگان نئے ووٹر فہرست میں شامل کئے گئے ہیں اور اب اس طرح جموں و کشمیر میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 75 لاکھ 86 ہزار 899 سے بڑھ کر 83 لاکھ59 ہزار 771 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 42 لاکھ 91 ہزار 687 مرد اور40 لاکھ 67 ہزار 900 خواتین ووٹر شامل ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      رمیش امباردار:
      جموںو کشمیر میں ووٹر فہرستوں کی نظر ثانی کا کام مکمل ہونےکے بعد حتمی ووٹر فہرست جاری کی گئی ہیں۔ نئے سات لاکھ 72 ہزار رائے دہندگان نئے ووٹر فہرست میں شامل کئے گئے ہیں اور اب اس طرح جموں و کشمیر میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 75 لاکھ 86 ہزار 899 سے بڑھ کر 83 لاکھ59 ہزار 771 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 42 لاکھ 91 ہزار 687 مرد اور40 لاکھ 67 ہزار 900 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ ووٹر فہرستوں کی نظر ثانی کے دوران گیارہ لاکھ چالیس ہزار سات سو اڑسٹھ درخواستیں اندراج کے لئے موصول ہوئیں جن میں سے گیارہ لاکھ اٹھائیس ہزارچھ سو بتھر درخواستیں تسلیم کی گئیں ۔ ان میں تین لاکھ ایک ہزار نو سو اکسٹھ پہلی بار ووٹ کا حق پانے والوں کے تھے۔

      اسی طرح چارلاکھ بارہ ہزار پانچ سو ستراہ درخواستیں ووٹرفہرستوں سے نکالنے کی موصول ہوئیں جن میں سے تین لاکھ اٹھاون ہزار دو سو بائیس درخواستوں پر عمل کیا گیا۔ پندرہ ستمبرسے پچیس اکتوبر تک یہ سبھی درخواستیں دینے کا سلسلہ جاری رہا اور بعد میں دس نومبرتک ووٹر فہرستوں کی نظر ثانی کا کام مکمل کیاگیا۔ جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ووٹر فہرستوں کے اندراج میں دس اعشاریہ اُنیس فی صد کااضافہ ہوا۔ ووٹر فہرستوں میں فوٹو لگانے کے کام میں بھی تقریبا سو فیصد کا نشانہ اس عمل کے دوران پورا کیا گیا اورکوئی بھی نیا نام فوٹو کے بغیر ووٹر فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔




      الیکشن کمشن کے ‍ ‍ذرائع کے مطابق حتمی ووٹر فہرست میں کل ستاون ہزار دو سو ترپن جسمانی طور ناخیز ووٹر شامل ہیں۔ اس بار ایسے ووٹروں کے اندراج میں چھیالیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو جموں و کشمیر یو ٹی کا حتمی ووٹر فہرست جاری کئے جانے کے باوجود نئے ووٹروں کے اندراج کا عمل جاری رہے گا اور کوئی بھی مستحق شہر ی جس کا نام اس فہرست میں چھوٹا ہو اپنا نام درج کرواسکتا ہے۔ ایسے ووٹر آف لائن اور این وی ایس پی آن لائن نظام کے ذریعے بھی اپنے ناموں کا اندراج کراسکتے ہیںَ۔ پہلی اکتوبر دو ہزار بائیس سے پہلی جنوری دو ہزار تریس تک اٹھارہ سال کی عمر تک پہنچنے والے نوجوان اپنے نام ووٹر فہرست میں شامل کرواسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: