ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: پلوامہ میں 2 دہشت گرد ہلاک، سکیورٹی فورسز نے 24  گھنٹے میں مار گرائے 4 دہشت گرد

جموں۔کشمیر (Jammu Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) میں واقع ہکری پورہ میں سکیورٹی فورسز (security forces) نے دو دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا ہے۔ حالانکہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: پلوامہ میں 2 دہشت گرد ہلاک، سکیورٹی فورسز نے 24  گھنٹے میں مار گرائے 4 دہشت گرد
سکیورٹی فورسز نے 24  گھنٹے میں مار گرائے 4 دہشت گرد

جموں۔کشمیر (Jammu Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) میں واقع ہکری پورہ میں سکیورٹی فورسز (security forces)  نے دو دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا ہے۔ حالانکہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ وہیں جموں۔کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ رات بھر چلے انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اس مہم میں اب تک دو دہشت گردو ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوج نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ایک پولیس افسران نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے پیر کی شام شوپیاں کے جونپورہ علاقے لے ملہورہ میں محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ذریعے سکیورٹی فورسز پر گولی باری کرنے کے بعد تلاشی مہم ایک انکاؤنٹر میں تبدیل ہو گئی۔ فوج کے ایک افسر نے بتایا کل شام دونوں فریق کے درمیان شروعاتی گولی باری میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ منگل کی صبح ایک اور دہشت گرد مارا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انکاؤنٹر کی جگہ سے برآمد کئے گئے ہتھیاروں اور گولہ۔بارود میں اے۔کے  47 رائیفل اور ایک پستول شامل ہے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی پہچان اور اس کی تنظیم کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔

سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کا ایک جوان زخمی

جمو و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پیر کو سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع پیر کو دی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پلوامہ ضلع کے گونگ میں پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ زخمی سی آر پی ایف  کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں تفصیلی جانکاری کا انظار ہے۔


قبل ازیں ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 55 آر آر، پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے ملہورہ علاقے کو پیر کیدیر شام محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں مزید چار دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ وادی میں رواں برس اب تک مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر 187 ہوگئی ہے۔ ان میں دو درجن غیر ملکی دہشت گرد شامل ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 20, 2020 04:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading