ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: اننت ناگ میں سکیورٹی فورسز سے انکاؤنٹر میں 4 ملیٹنٹ ہلاک

ہندوستانی سکیورٹی فورسز اب بھی پورے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: اننت ناگ میں سکیورٹی فورسز سے انکاؤنٹر میں 4 ملیٹنٹ ہلاک
علامتی تصویر

سری نگر: جموں۔ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں چار جنگجوؤں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع اننت ناگ کے واتری گام میں ملیٹنٹ کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے اتوار کی صبح مذکورہ گاؤں میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا ہے


انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران وہاں موجود ملیٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تصادم میں چار جنگجو مارے گئے ہیں جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔



ہندوستانی سکیورٹی فورسز اب بھی پورے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
First published: Mar 15, 2020 12:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading