فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے پہنو نامی گاؤں میں ان کے کیمپ میں داخل ہونے کی مبینہ کوشش کرنے والے ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ گزشتہ رات قریب تین بجے پیش آیا ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت بیگام کولگام کے رہنے والے رئیس احمد وانی ولد عبدالحمید وانی کے طور پر ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے واقعہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات قریب تین بجے ایک شخص نے پہنو شوپیاں میں قائم فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کیمپ کی حفاظتی باڑ عبور کی اور کیمپ کے بالکل نزدیک آگیا۔
انہوں نے کہا ’مذکورہ شخص نے سکیورٹی باڑ عبور کی اور کیمپ کی دیوار کے بالکل نزدیک پہنچ گیا۔ سنتری کی متعدد انتباہات کے بعد بھی مذکورہ شخص نہیں رکا۔ سنتری نے گولیوں کے کچھ راؤنڈ ہوا میں چلائے لیکن مذکورہ شخص تب بھی نہیں رکا۔ سنتری نے بعدازاں مذکورہ شخص کو نشانہ بناکر گولیاں چلائیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔