ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں۔ کشمیر کے بارہمولہ میں سڑک حادثہ، دس پولیس اہلکار زخمی

کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں جموں کشمیر پولیس کے کم سے کم دس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 12, 2019 03:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں۔ کشمیر کے بارہمولہ میں سڑک حادثہ، دس پولیس اہلکار زخمی
علامتی تصویر

کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں جموں کشمیر پولیس کے کم سے کم دس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز الیکشن ڈیوٹی پر مامور ایک پرائیویٹ گاڑی جس میں پولیس اہلکار سوار تھے، سری نگر سے ڈنگی وچی کی طرف رواں دواں تھی کہ رفیع آباد کے ٹرک پورہ علاقے میں تازہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن پیدا ہونے سے ڈارئیور کے قابو سے باہر ہوکر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں دس پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج ومعالجے کے لئے ضلع ہسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت کانسٹبل بھوپال، کانسٹبل روی کمار، کانسٹبل انیل کمار، کانسٹبل محمد شفیع، کانسٹبل وشال کمار، کانسٹبل آصف یوسف، کانسٹبل سید تنویر، کانسٹبل معراج الدین اور کانسٹبل طارق احمد کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا ضلع ہسپتال بارہمولہ کے حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔

First published: Apr 12, 2019 03:09 PM IST