உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر : کپواڑہ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام ، 3 جنگجو ہلاک

    ایک دفاعی ترجمان نے بتایا تھا کہ پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر شاہپور اور کرنی علاقوں میں1 اپریل کو بھی صبح قریب پونے آٹھ بجے پاکستانی فوج نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرکے گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج بھر پور اور موثر جوابی کارروائی کررہی ہے۔۔(فائل فوٹو:نیوز18)۔

    شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیرن سیکٹر میں جمعرات کو فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا ۔
      سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کے کیرن سیکٹر میں بلبیر پوسٹ پر تعینات فوج کی 3 جیک رائفلس کے اہلکاروں نے جمعرات کو قریب پونے گیارہ بجے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔

      انہوں نے بتایا کہ فوجیوں نے جنگجوؤں کو للکارتے ہوئے ہتھیار ڈالنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے فوجیوں پر فائرنگ کی۔
      ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جس میں تین جنگجو جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ دراندازی کی کوشش کے پیش نظر کیرن سیکٹر میں بڑے پیمانے کا تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
      First published: