ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر: ترال میں فوج کو بڑی کامیابی، ذاکر موسیٰ کے قریبی سمیت 6 دہشت گرد ڈھیر

یہاں اونتی پورا میں جاری اس تصادم میں چھ دہشت گرد مار گرائے گئے ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: ترال میں فوج کو بڑی کامیابی، ذاکر موسیٰ کے قریبی سمیت 6 دہشت گرد ڈھیر
فائل تصویر

جموں وکشمیر کے پلوامہ واقع ترال میں سیکورٹی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان ہفتہ کی صبح سے تصادم جاری ہے۔ یہاں اونتی پورا میں جاری اس تصادم میں چھ دہشت گرد مار گرائے گئے ہیں۔ یہ سبھی دہشت گرد انصار غزوة الہند نامی دہشت گرد تنظیم سے جڑے بتائے جا رہے ہیں۔


موصولہ معلومات کے مطابق، سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں ڈھیر ہوئے دہشت گردوں میں ذاکر موسیٰ کا قریبی صولحہ محمد بھی شامل ہے۔ انصار غزوة الہند وادی کشمیر میں سرگرم القاعدہ کا سیل ہے۔


دراصل، سلامتی دستوں کو اونتی پورا میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر ملی تھی جس کے بعد سلامتی دستوں نے ہفتہ کی صبح علاقہ کی گھیرابندی کر تلاشی مہم شروع کی۔ ایسے میں دہشت گردوں نے سلامتی دستوں پر فائرنگ شروع کر دی جس پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا گیا۔


ذاکر موسیٰ کا قریبی تھا صولحہ محمد
ذاکر موسیٰ کا قریبی تھا صولحہ محمد


یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سکھ بن کر چھپا ہے دہشت گرد ذاکر موسی ، کئی شہروں میں ہائی الرٹ جاری

اس تصادم کی خبر پھیلتے ہی علاقے کے لوگ باہر نکل آئے اور سلامتی دستوں پر پتھراو شروع کر دیا۔ اس دوران جائے حادثہ پر مقامی لوگوں اور جوانوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ہے۔ حالانکہ پولیس آفیسر نے بتایا کہ تصادم میں کوئی بھی عام شہری ہلاک نہیں ہوا ہے اور نہ ہی اس کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

 
First published: Dec 22, 2018 10:49 AM IST