امید ہے کہ مودی حکومت کشمیریوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش کرے گی: فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ: فائل فوٹو
نریندر مودی کی دوسری ٹرم اور بی جے پی صدر امت شاہ کو مرکزی وزیر داخلہ بنائے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ کا کہنا تھا 'ہمیں امید ہے کہ مودی حکومت کشمیر کے تئیں مثبت رویہ اختیار کرے گی۔
نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مرکز میں معرض وجود میں آنے والی نئی حکومت سخت بیان بازی سے پرہیز کرے گی اور وادی کشمیر میں لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی حکومت سے کشمیر کے تئیں نرم رویہ اختیار کرنے کی بھی امید ہے۔
ان باتوں کا اظہار فاروق عبداللہ نے ہفتہ کے روز وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بیروہ کے لئے ایک کریٹیکل کیئر ایمبولنس وقف کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ بھی تھے۔
نریندر مودی کی دوسری ٹرم اور بی جے پی صدر امت شاہ کو مرکزی وزیر داخلہ بنائے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ کا کہنا تھا 'ہمیں امید ہے کہ مودی حکومت کشمیر کے تئیں مثبت رویہ اختیار کرے گی۔ نئی حکومت کشمیر کے تئیں نرم رویہ اختیار کرتی ہے تو یہاں لوگوں میں نئی امیدیں پیدا ہوں گی۔ ہم سب کو یہاں امید ہے کہ سخت بیان بازی سے پرہیز کیا جائے گا اور لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش کی جائے گی'۔
تعلیم اور صحت کے شعبوں انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے جب ریاست کی باگ ڈور سنبھالی اُس وقت انہوں نے انہی دو سیکٹروں کی طرف خصوصی توجہ دی اور آج بھی ان شعبوں کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔