ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پاکستان کی سراہنا پر فاروق عبد اللہ کا بڑا بیان، بولے۔ ہم کسی کے ہاتھوں کی کٹھ۔پتلی نہیں ہیں

دراصل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (Pakistan Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi) نے حال ہی میں ایک بیان دیا تھا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس یعنی تین پارٹیوں جو (Declaration letter) جاری کیا ہے وہ کوئی نارمل واقعہ نہیں ہے بلکہ اہم معاملہ ہے۔

  • Share this:
پاکستان کی سراہنا پر فاروق عبد اللہ کا بڑا بیان، بولے۔ ہم کسی کے ہاتھوں کی کٹھ۔پتلی نہیں ہیں
فاروق عبداللہ

jammنئی دہلی. جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کی بیشتر دفعات (Abrogation of Article 370) کو ختم کرنے کے مرکز کے قدم کے خلاف ایک ہونے والی چھ سیاسی پارٹیوں کے (Gupkar Declaration) کو پاکستان کے ذریعے سراہنا کئے جانے پرنیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ(Farooq Abdullah) نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی نہیں ہیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا ، "پاکستان نے ہمیشہ جموں وکشمیر کی سیاسی پارٹیوں (Political Parties) کی توہین کی ہے لیکن اب اچانک وہ ہمیں پسند کرنے لگے ہیں۔"


دراصل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (Pakistan Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi) نے حال ہی میں ایک بیان دیا تھا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس یعنی تین پارٹیوں جو (Declaration letter) جاری کیا ہے وہ کوئی نارمل واقعہ نہیں ہے بلکہ اہم معاملہ ہے۔ سابق وزیر اعلی (Former CM) نے اسی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے سری نگر سے پی ٹی آئی۔بھاشا سے بات چیت میں کہا، 'میں یہ واضح کردوں کہ ہم کسی کے ہاتھوں کہ کٹھ۔پتلی نہیں ہیں، نہ تو نئی دہلی کے اور نہ ہی سرحد پار کسی کے۔ ہم جموں۔کشمیر کی عوام کیلئے جواب دہ ہیں اور ان کیلئے کام کریں گے۔


سرحد پر دہشت گردی کے ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا، " میں پاکستان سے ہتھیاربند لوگوں کو کشمیر بھیجنے سے روکنے کی درخواست کروں گا۔ ہم اپنی ریاست میں خونریزی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ جموں۔کشمیر کی سبھی سیاسی جماعتیں اپنے حقوق کیلئے پر امن طریقے سے لڑائی لڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس میں وہ بھی شامل ہے جو گزشتہ سال 5 اگست کو ہم سے غیر آئینی طور پر چھین لیا گیا تھا۔


فاروق عبداللہ نے ہندستان۔پاکستان سے سبھی کیل بھالئی کیلئے بات چیت شروع کرنے کی درخواس کی۔ انہوں نے کہا، جب بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی جیسے واقعات پیش آتے ہیں تو ہمارے عوام لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف مارے جاتے ہیں۔ خدا کی خاطر اسے روکیں۔ "
Published by: sana Naeem
First published: Aug 30, 2020 05:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading