உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پونچھ سیکٹر میں پاکستان نے کی سیز فائر کی خلاف ورزی، فوج نے دیا منہ توڑ جواب

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دگوار سیکٹر میں اتوار کے روز پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ہندوستانی فو ج کی چوکیوں اور رہا ئشی علاقوں کو نشانہ بنایا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دگوار سیکٹر میں اتوار کے روز پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ہندوستانی فو ج کی چوکیوں اور رہا ئشی علاقوں کو نشانہ بنایا ۔
      اس دوران پا کستا نی افو اج نے چھوٹے اور درمیا نہ درجہ کے ہتھیاروں کا استعمال کیا ، جس کا دفاعی ترجمان کے مطابق ہندوستانی افواج نے بھی معقول جو اب دیا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پا کستا نی افو اج نے اتو ار کی صبح قریب 10 بجکر 8 منٹ پر سر حدی ضلع پونچھ کے دگوار سیکٹر میں چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں سے فا ئرنگ شر وع کر دی جس کا ہندوستانی افواج نے بھی منہ تو ڑ جو اب دیا اور پا کستا نی بندوقوں کو خاموش کر دیا ۔
      ترجمان کے مطابق پاکستانی افواج نے رہائشی علاقو ں کو بھی نشانہ بنایا جس کی وجہ سے علا قہ میں خوف و دہشت کا ما حول پیدا ہو گیا ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک رُک رُک کے چھو ٹے درجہ کے ہتھیاروں سے فا ئرنگ کا سلسلہ جا ری تھا ، تا ہم فوری طور پر کسی جانی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
      First published: