ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سرحد پر نہیں تھم رہی فائرنگ ، ایک خاتون کی موت ، 3 دیہاتی بھی زخمی

جموں و کشمیر میں پاکستان کی جانب سے فائرنگ مسلسل جاری ہے ۔ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر کے رام گڑھ میں پاکستان کی فائرنگ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے

  • Pradesh18
  • Last Updated: Nov 01, 2016 09:35 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سرحد پر نہیں تھم رہی فائرنگ ، ایک خاتون کی موت ، 3 دیہاتی بھی زخمی
جموں و کشمیر میں پاکستان کی جانب سے فائرنگ مسلسل جاری ہے ۔ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر کے رام گڑھ میں پاکستان کی فائرنگ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے

جموں : جموں و کشمیر میں پاکستان کی جانب سے فائرنگ مسلسل جاری ہے ۔ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر کے رام گڑھ میں پاکستان کی فائرنگ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے ۔ آر ایس پورہ سیکٹر کے ارنيا میں پانچ بی ایس ایف پوسٹ کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جا رہی ہے ۔ فائرنگ تقریبا صبح 7.30 بجے شروع ہوئی ۔ ہندوستان کی طرف سے بھی پاکستان کو معقول جواب دیا جا رہا ہے ۔ اس فائرنگ میں پنڈی گاؤں میں گولے گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔


وہیں راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں بھی صبح سے ہی پاکستان کی جانب سے فائرنگ کی جارہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہوئی جنگ بندی کی خلاف ورزی میں فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ 4 جوان زخمی ہیں ۔ اس فائرنگ میں ایک شہری کی بھی موت ہو گئی ہے ، جبکہ 3 افراد زخمی ہیں ۔ پیر کو فائرنگ میں 4 جوان زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک کے شہید ہونے کی خبر آئی تھی ۔


جموں و کشمیر کے باندی پورہ کے اجر ضلع میں بھی سکیورٹی اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے ۔  ایک مکان میں دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی خبر کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے مکان کو چاروں طرف سے گھیر لیا ، جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی ۔ جواب میں سیکورٹی اہلکار بھی فائرنگ کر رہے ہیں ۔ مکان میں 2 دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے ۔

First published: Nov 01, 2016 09:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading