جموں۔کشمیر: بجبہاڑہ میں انکاؤنٹر لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد ہلاک
جموں۔کشمیر میں واقع بجبہاڑہ میں جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ جموں۔کشمیر میں واقع بجبہاڑہ میں جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 22, 2020 08:09 AM IST

علامتی تصویر
جموں۔کشمیر میں واقع بجبہاڑہ میں جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ بتایا گیا کہ دونوں شخص دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے تھے۔ جمعے کی رات بجبہاڑہ میں واقع سنگم میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولی باری شروع ہوئی۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کے ذریعے کئے گئے آپریشن میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد مار گرائے گئے ہیں۔ ان کے پاس سے ہتھیار اور گوللہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔
تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔