اسمبلی کو تحلیل کرنے کے گورنر کے فیصلے کے بعد عمر عبد اللہ نے ٹویٹ کیا ، " نیشنل کانفرنس گزشتہ پانچ ماہ سے اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ یہ کوئی اتفاق نہیں ہو سکتا ہے کہ سابق ویر اعلی محبوبہ مفتی کے حکومت بنانے کے دعوے کے منٹوں بعد ہی گورنر نے اسمبلی کو تحلیل کر نے کا فیصلہ کیا ہو "۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ذریعے حکومت بنانے کا دعوی پیش کئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد جموں ۔ کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کی رات ریاستی اسمبلی کو تحلیل کردیا اور ساتھ ہی کہا کہ جموں کشمر کے آئین کے متعلقہ احکامات کے مطابق یہ کارروائی کی گئ ہے۔ ایک سرکاری بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔
جموں ۔ کشمیر میں پی ڈی پی ۔ این سی ۔ کانگریس کو بڑا جھٹکا ، گورنرستیہ پال نے اسمبلی کو کیا تحلیلعمر عبد اللہ کا ٹویٹ
اس سے پہلے جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی حمایت سے جموں کشمیر میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے آج ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو لکھے خط میں کہا تھا کہ ریاستی اسمبلی میں پی ڈی پی سب سے بڑی پارٹی ہے جس کے 29 ممبر ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔