ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شاہ فیصل کی چندہ مہم، دو دنوں میں جمع ہوئے 4 لاکھ 83 ہزار روپئے

ڈاکٹر شاہ فیصل نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے انکشاف کرتے ہوئے کہا ' دو دنوں کی مختصر چندہ مہم کے دوران 4 لاکھ 83 ہزار روپے جمع ہوئے ہیں

  • UNI
  • Last Updated: Feb 04, 2019 03:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شاہ فیصل کی چندہ مہم، دو دنوں میں جمع ہوئے 4 لاکھ 83 ہزار روپئے
شاہ فیصل: فائل فوٹو

سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا  کہ دو دنوں کی چندہ مہم کے دوران ان کے بینک کھاتے میں زائد از پونے پانچ لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں جس میں سب سے بڑا حصہ ان ہزاروں طلباء کا ہے جنہوں نے دس روپئے یا اس سے کم رقم عطیہ کی ہے۔


ڈاکٹر شاہ فیصل نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے انکشاف کرتے ہوئے کہا ' دو دنوں کی مختصر چندہ مہم کے دوران 4 لاکھ 83 ہزار روپے جمع ہوئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس رقم میں سے بیشتر حصہ ہزاروں طلباء کی طرف سے دس روپئے  یا اس سے کم رقم پر مشتمل ہے'۔ انہوں نے چندہ مہم کے لئے عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمع شدہ رقم میں سے نصف رقم کو پیلٹ متاثرین کی تعلیمی ضروریات پر صرف کیا جائے گا۔


قابل ذکر ہے کہ شاہ فیصل نے کئی روز پہلے اپنی الگ جماعت تشکیل دینے کا واضح عندیہ دیتے ہوئے عوام سے چندہ دینے کی اپیل کی تھی۔


First published: Feb 04, 2019 03:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading