ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : گاندربل میں تعینات فوجی جوان نے کر ڈالا انتہائی خوفناک کام، اڑ گئے سب کے ہوش

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے چھترگل کنگن میں قائم فوج کی 24 راشٹریہ رائیفلز کے کیمپ میں تعینات ہریانہ سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان جگمیت سنگھ ولد مکھن سنگھ نے منگل کی علی الصبح خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرڈالا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 06, 2020 01:44 PM IST
  • Share this:
جموں و کشمیر : گاندربل میں تعینات فوجی جوان نے کر ڈالا انتہائی خوفناک کام، اڑ گئے سب کے ہوش
علامتی تصویر

سری نگر: وسطی ضلع گاندربل کے چھترگل کنگن میں تعینات ایک فوجی جوان نے مبینہ طور پر اپنے آپ پر گولی چلا کر خود کشی کر لی ہے۔

جموں و کشمیر میں ماہ رواں کے گزشتہ چھ دنوں کے دوران بھارتی فوج کے کسی اہلکار کی خود کشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے چھترگل کنگن میں قائم فوج کی 24 راشٹریہ رائیفلز کے کیمپ میں تعینات ہریانہ سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان جگمیت سنگھ ولد مکھن سنگھ نے منگل کی علی الصبح خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ مذکورہ فوجی جوان نے یہ انتہائی سخت قدم کیوں اٹھایا ہے۔ جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سکیورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔


سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال 2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے 1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔

اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئیں، تاہم سمجھا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ معاملات یہیں درج ہوئے ہوں گے۔

وزیر مملکت برائے دفاعی امور شریپد نائیک نے گذشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ خودکشی کے ان 1113 معاملوں میں سے فوج میں 891، بھارتی فضائیہ میں 182 اور بحری فوج میں 40 اہلکاروں نے یہ خودکشی جیسا قدم اٹھایا۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 06, 2020 01:44 PM IST