سری نگر: جموں۔کشمیر (Jammu Kashmir) کے بارہمولہ کے سوپور میں دہشت گردوں (Terrorists) نے سی آر پی ایف کیمپ (Battalion 179 CRPF ) کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ نیوز ایجنسی ANI کے مطابق نامعملوم دہشت گردوں نے سوپور میں سی آر پی ایف کی 179 بٹالین کے کیمپ پر ایک گرینیڈ پھینکا۔ یہ واقعہ منگل کی شام 7 بجے کا ہے۔
سی آر پی ایف کے افسر نے بتایا کہ بارہمولہ کے سوپور میں بٹالین 179 سی آر پی اف (Battalion 179 CRPF ) پر گرینیڈ پھینکا جو کہ کیمپ کے گیٹ پر ہی پھٹ گیا۔ اس حملے میں کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی تلاش اور محاصرے میں فی الحال سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا سرچ آپریشن چلایا ہے۔
وہیں آج جموں۔کشمیر (Jammu Kashmir) کے پونچھ میں پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے ایک بی ایس ایف جوان کی شہادت ہوگئی ہے، پاکستان نے پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی ہے، لیکن فوج نے پاکستانی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا ہے، بی ایس ایف سن انسپکٹر نے اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے شہادت ہائی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔