جموں۔کشمیر: ضلع پلوامہ کے کمرازی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں حزب المجاہدین (Hizbul Mujahideen) کا سرکردہ کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہویی جھڑپ میں ایک فوجی جوان شہید ہوا ہے۔جبکہ ایک اور جوان زخمی ہوا ہے۔ گزشتہ رات کے دوران کمرازی پورہ علاقے میں فوج کی جانب سے ملیٹنٹوں کے خلاف آپریشن کے دوران میوہ باغات میں چھُپے ملیٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔
بتادیں کہ کافی دیر تک جاری رہے گولیوں کے تبادلے میں دو فوجی جوان زخمی ہوئے جن کو علاج معالجہ کے لیے 92base army hospital سری نگر لے جایا گیا۔ تاہم زخمیوں میں سے 53rr کا ایک جواں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ سیکورٹی فورسز نے آج صبح سے میوہ باغات میں تلاشی کاروائی کے دوران حزب المجاہدین کے کمانڈر کی لاش برآمد ہوئی ۔
ہلاک شدہ دہشت گرد کی شناخت لیلہ ہارا کاکہ پورہ پلوامہ کے آزاد لون کے طور پر ہوئی ہے۔ آزاد لون کئ ملی ٹنسی کی واردتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق آزاد پریچھو پلوامہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل انوپ سنگھ کی ہلاکت میں شامل تھا۔ پولیس ہیڈ کانسٹیبل انوپ سنگھ لاک ڈاون کے دوران کچھ ماہ قبل ملیٹنٹ حملے میں پلوامہ میں مارا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز کو ہلاک ہوئے ملیٹنٹ کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
ریاض نایئکو کی ہلاکت کے بعد حزب المجاہدین کو دوبارہ سرگرم کرنے کے لیے آزاد کوشش کررہا تھا۔ آٓزاد کی ہلاکت کو فورس جہاں بڑی کامیابی سے تصور کررہی ہے ۔ وہیں ایچ ایم حزب المجاہدین (Hizbul Mujahideen) کے لیے بڑا دھچکہ ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔