ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: ہتھیار لے جارہے TRF کے دو دہشت گرد گرفتار، نئے سال پر تھی دہشت گردانہ حملہ کرنے کی سازش

جموں۔کشمیر (Jammu Kashmir) کے سری نگر میں واقع نرول علاقے میں پولیس نے چیکنگ کے دوران بھاگنے کی کوشش کر رہے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کے پاس سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں

  • Share this:
جموں۔کشمیر: ہتھیار لے جارہے TRF کے دو دہشت گرد گرفتار، نئے سال پر تھی دہشت گردانہ حملہ کرنے کی سازش
جموں۔کشمیر (Jammu Kashmir) کے سری نگر میں واقع نرول علاقے میں پولیس نے چیکنگ کے دوران بھاگنے کی کوشش کر رہے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

جموں۔کشمیر   (Jammu Kashmir) کے سری نگر میں واقع نرول علاقے میں پولیس نے چیکنگ کے دوران بھاگنے کی کوشش کر رہے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کے پاس سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں اور یہ ایک دہشت گرد تنظیم کیلئے کام کرتے تھے۔ جانکاری کے مطابق یہ دہشت گرد نئے سال کے موقع پر وادی میں کسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔ جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ کرسمس کے دن شام 5.30 بجے ایس او جی نرول سے سری نگر کی طرف جانے والی سڑک پر گاریوں کی جانچ کر رہی تھی۔ ان پٹ ملے تھے کہ کچھ دہشت گرد آٹومیٹک ہتھیاروں کے ساتھ موومینٹ کر رہے ہیں۔ ان پٹ کی بنیاد پر اسپیشل چیک پوائنٹ بنایا گیا۔


پولیس نے بتایا کہ گاڑیوں کی جانچ کے دوران  JK18A 9967  کی دفید آلٹو گاڑی میں سوار لوگوں نے روکے جانے پر چیکنگ پوائنٹ سے بھاگنے کی کوشش کی۔ مشتبہ سرگرمیاں نظر آتے ہیں ایس او جی نے گاڑی کا پیچھا کیا اور دو لوگوں کو پکڑا۔ ان میں سے ایک دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف The Resistance Front (TRF) کیلئے کام کرتا تھا۔


پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے لوگوں میں قاضی گنڈ کے رہنے والے رئیس احمد اور کولگام کے رہائشی سبزار احمد کی گرفتاری ہوئی ہے۔  بتایا گیا کہ جب رئیس کے بیگ کی جانچ کی گئی تو اس سے 1 اے کے سیریز کی رائفل ، 1 پستول ، 2 میگزین ، 60 ون راؤنڈ اور 15 پستول راؤنڈ برآمد ہوئے۔



UAPA کے تحت معاملہ درج اس کے بعد پولیس نے 120-B / 121/121-A / 122 IPC, 7/25 A.Act, 18/20/38/39  غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون (UAPA), 1967) کے تحت معاملہ درج کیا اور جانچ جاری ہے۔ 
Published by: sana Naeem
First published: Dec 26, 2020 10:58 AM IST