ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

 برفباری اور بارش کی وجہ سے بند کی گئی جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا

جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اتوار کی شام سے جواہر ٹنل کے آر پار برفباری اور رامبن بانہال سیکٹر میں بارشوں کے نتیجے میں بند کی گئی جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آج دوپہر بعد سے جزوی طور دوبارہ بحال کرکے اس پر کشمیر سے درماندہ ٹرکوں اور رامبن میں کشمیر آنے والی درماندہ مسافر گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

  • Share this:

جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اتوار کی شام سے جواہر ٹنل کے  آر پار برفباری اور رامبن بانہال سیکٹر میں بارشوں کے نتیجے میں بند کی گئی جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آج دوپہر بعد سے جزوی طور دوبارہ بحال کرکے اس پر کشمیر سے درماندہ ٹرکوں اور رامبن میں کشمیر آنے والی درماندہ مسافر گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ جموں اور ادہمپور سے کسی بھی مسافر گاڑی کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں تھی ۔

اتوار کی شام سے پیر کی بعد دوپہر تک رامبن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشوں اور بانہال اور جواہر ٹنل کے دونوں طرف ہوئی پہلی برفباری کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ کو جواہر ٹنل کے آر پار سلپ اور رامبن ، منکی موڑ ، پنتھیال ، شیربی بی ، سلاڑھ اور ناچلانہ سمیت کئی مقامات پر پتھروں کے گر انے کی وجہ سے اتوار رات دس بجے سے ہی ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند کر دیا گیا تھا ۔ پیر کی دوپہر بعد موسم میں بہتری کے امکانات بڑھتے ہی بیکن کی مشینری نے جواہر ٹنل کے آر پار شاہراہ سے چار پانچ انچ برف کو صاف کرکے شاہراہ کے اس حصے کو قابل امدورفت بنا کر مال بردار ٹریفک کو کشمیر سے جموں کی طرف چلنے کی اجازت دی گئی ۔


ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے رامبن پارول بھاردواج نے نیوز 18 کو بتایا کہ  موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی قاضی گنڈ سے مال بردار گاڑیوں کو جموں کی طرف چھوڑ دیا گیا جبکہ رامبن بانہال سیکٹر میں پتھر گرنے کے واقعات کے پیش نظر مسافر گاڑیوں کو جموں اور ادہمپور میں احتیاطی طور روک دیا گیا ہے اور انہیں بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران رامبن میں کشمیر جانے والی کئی درجن درماندہ مسافر بردار گاڑیوں کو پیر دوپہر بعد وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ موسم اور سڑک کی بہتری کی صورت میں مسافر گاڑیوں کو وادی کشمیر سے جموں کی طرف چلنے کی اجازت ہوگی ۔

اس دوران ضلع رامبن میں بانہال کے مہو منگت ، سراچی ، نیل اور پوگل پرستان کے علاقوں میں چار سے دس انچ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے کھڑی مہو ، بانہال منگت اور نیل کی رابطہ سڑکیں منقطع ہوگئی ہیں جبکہ سب ڈویزن بانہال اور سب ڈویژن رامسو کے کئی علاقوں میں بجلی سپلائی کل سے ہی متاثر ہے ۔

Published by: sana Naeem
First published: Nov 17, 2020 04:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading