ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر: پونچھ سیکٹر میں ہند۔ پاک افواج ایک بار پھر آمنے سامنے

پونچھ سیکٹر میں جمعرات کی صبح حدمتارکہ پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا

  • UNI
  • Last Updated: Jan 17, 2019 12:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں و کشمیر: پونچھ سیکٹر میں ہند۔ پاک افواج ایک بار پھر آمنے سامنے
طرفین کے درمیان نوک جھونک سے آر پار کے سرحدی لوگوں کو بے تحاشا جانی و مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔۔(فائل فوٹو:نیوز18)۔

ہندوستان اور پاکستان کی افواج جموں وکشمیر میں سرحدوں پرا یک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کراپنی طاقت آزمائی کے سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔


یو این آئی کو سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ جموں کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں جمعرات کی صبح حدمتارکہ پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔اس فائرنگ کا تبادلہ صبح کے قریب ساڑھے چار بجے شروع ہوکرساڑھے چھ بجے رُک گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرکے کھری کرمارا علاقے میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے بھی پاکستان کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔تاہم کسی بھی طرف کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ پونچھ اور راجوری میں حدمتارکہ پر طرفین کے درمیان گولہ باری کے سلسلے میں اضافہ ہورہا ہے۔


 
First published: Jan 17, 2019 12:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading