ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بلٹ ٹرین کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی آج ہوگی شروعات

نئی دہلی۔ ہندستان اور جاپان کے درمیان جمعہ کو ہونے والے مجموعی شراکت داری معاہدے کے تحت ممبئی سے احمد آباد کے درمیان پہلی ٹرین سروس کے لئے کام کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 12, 2015 10:12 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بلٹ ٹرین کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی آج ہوگی شروعات
نئی دہلی۔ ہندستان اور جاپان کے درمیان جمعہ کو ہونے والے مجموعی شراکت داری معاہدے کے تحت ممبئی سے احمد آباد کے درمیان پہلی ٹرین سروس کے لئے کام کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

نئی دہلی۔ ہندستان اور جاپان کے درمیان جمعہ کو ہونے والے مجموعی شراکت داری معاہدے کے تحت ممبئی سے احمد آباد کے درمیان پہلی ٹرین سروس کے لئے کام کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ہندستان۔ جاپان کے درمیان اس معاہدے پر بھی دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔


ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے جمعرات کو ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا، 'صرف ایک دن انتظار کیجئے۔ جاپانی وزیر اعظم (شنزو ابے) آ رہے ہیں، وہ ہمارے وزیر اعظم سے مجموعی شراکت داری معاہدے کو لے کر بات چیت کریں گے جس میں بہت سے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ 'ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کل (جمعہ کو) بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان کریں گے۔


ہندستان اور جاپان کے درمیان سالانہ کانفرنس سے پہلے احمد آباد۔ ممبئی کے درمیان بلٹ ٹرین پروجیکٹ معاہدہ کی زمین بھی تیار کر لی گئی ہے۔ بلٹ ٹرین معاہدے کے تحت جاپان 98 ہزار کروڑ کے منصوبے کی تقریبا 80 فیصد رقم (تقریبا 78 ہزار کروڑ روپے) انتہائی کم شرح سود پر فراہم کرے گا۔ یہ قرض صرف 0.1٪ کی شرح سود پر دیا جائے گا۔


ہندستان کے تین روزہ دورے پر جمعہ کو دہلی پہنچے جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے جمعہ کو شام 5:45 بجے وارانسی کے دشاشومیدھ گھاٹ پہنچ کرہندستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ گنگا آرتی میں حصہ بھی لیں گے۔
First published: Dec 12, 2015 10:11 AM IST