ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک بھر میں جوش و خروش اور عقیدت و محبت کے ساتھ منائی گئی عید میلاد النبی

نئی دہلی : آج ملک بھر میں عید میلاد النبی پورے جوش و خروش اور عقیدت و محبت کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر قومی راجدھانی دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ ، لکھنو سمیت ملک بھر میں مختلف جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جلوس صبح سے ہی نکلنے شروع ہوگئے ۔ دہلی کی سڑکوں پر صبح سے ہی سبز پرچم بلند ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 24, 2015 08:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملک بھر میں جوش و خروش اور عقیدت و محبت کے ساتھ منائی گئی عید میلاد النبی
نئی دہلی : آج ملک بھر میں عید میلاد النبی پورے جوش و خروش اور عقیدت و محبت کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر قومی راجدھانی دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ ، لکھنو سمیت ملک بھر میں مختلف جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جلوس صبح سے ہی نکلنے شروع ہوگئے ۔ دہلی کی سڑکوں پر صبح سے ہی سبز پرچم بلند ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

نئی دہلی : آج ملک بھر میں عید میلاد النبی پورے جوش و خروش اور عقیدت و محبت کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر قومی راجدھانی دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ ، لکھنو سمیت ملک بھر میں مختلف جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جلوس صبح سے ہی نکلنے شروع ہوگئے ۔


لکھنو میں عید میلاد النبی کے موقع پر مدح صحابہ کا تاریخی جلوس روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا گیا ۔جلوس سے پہلے امین آباد پارک میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جلسے میں علما کرام نے پیغمبر اسلام کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی۔جلسے کے بعد مدح صحابہ کا ترانہ پیش کیا گیا اور مولانا عبد العلی فاروقی کی قیادت میں جلوس پرچم کے ساتھ روانہ ہوا۔ان کے ہمراہ امام عید گاہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور شہر دیگر علما اور شہر کے معززین بھی جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے ۔یہ جلوس امین آباد پارک سے عیدگاہ عیش باغ تک جاتا ہے۔جلوس کے راستے میں سیکورٹی کے سخت بندو بست کئے گئے تھے۔پولیس بندو بست کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی گئی جبکہ آسمان سے ڈرون کیمروں کے ذریعہ نگاہ رکھی جارہی تھی۔ قائدین جلوس کے مطابق یہ جلوس 1936 متواتر نکل رہا ہے۔


eid  (3)


میرٹھ میںجشن عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس محمدی نکالا گیا ۔ آل انڈیا سیرت کمیٹی اور مائنارٹی ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں شہر کے مختلف اسکول اور مدارس کے طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی ۔ خیال رہے کہ جشن عید میلاد النبي کو سیرت کمیٹی اور ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ تاکہ تعلیم کی اہمیت اور رسول خدا کی سنّت کو ایک پیغام کی شکل میں سماج تک پہنچایا جاسکے ۔

مہاراشٹرکے مالیگائوں ، ناندیڑ ، اورنگ آباد اور ممبرا سمیت مختلف مقامات پر جشن عیدمیلادالنبی نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور اس مناسبت سے جلوس محمدی نکالا گیا۔ مالیگاؤں میں رضا اکیڈمی کی جانب سے عید میلاد النبی یوم امن کے طور پر منایا گیا اور امن کے سفیر کبوتروں کو آسمان میں چھوڑا گیا ۔ مالیگاؤں میں جلوس محمد میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔ شہر کی الگ الگ گلیوں سے گذرتا ہو ا یہ جلوس شہر کے اے ٹی ٹی ہائی اسکول پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں سنی جمعیۃ علما،رضا اکیڈمی ،آل انڈیا سنی جمعیۃ علما،عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے علاوہ ،تعد تنظیمیں پیش پیش رہیں ۔شہر کے چپہ چپہ پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ شہر میں کثیر تعداد میں سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔ عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے نگراں مولانا سید امین القادری صاحب کی قیادت میں لاکھوں فرزندان توحید نعرے لگاتے ہوئے جلوس میں شامل ہوئے۔


eid  (2)


ناندیڑ میں حسب سابق اس مرتبہ بھی جشن میلاد النبی ؑ نہایت جو ش و خروش اور امن امان کے ساتھ منایا گیا ۔مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ ناندیڑ کے نظام کالونی سے جلوس کا آغاز ہوا اور مختلف راستوں سے گزرتا ہوا یہ جلوس قدیم شہر کے محمد علی روڈ پر واقع میلاد گروانڈ میں اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے سبب شہر کے ٹریفک نظام میں تبدیلی کی گئی تھی ۔جلوس میں شریک مندوبین نے نعتیہ کلام کے نذرانہ پیش کرتے ہوئے محمد ؑ کے تئیں محبت و عقیدت کا اظہار کیا ۔


اورنگ آباد شہر میں عید میلا النبی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس محمدی نکالا گیا۔ یہ جلوس صبح نو بجے نظام الدین چوک سے نکلا اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا نظام الدین چوک پر پرچم کشائی کے ساتھ ختم ہوگیا۔اس جلوس میں ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے بھی شرکت کی جلوس پورے تزک واحتشام کے ساتھ اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوا۔


ممبرا میں جلوس عید میلاد النبی کی قیادت مولانا سید معین الدین اشرف نے کی ۔ جگہ جگہ مختلف تنظیموں و کمیٹیوں کی جانب جلوس کے شرکا کا خیر مقدم کیا گیا اور انہیں شربت پیش کیا گیا ۔ ممبرا کا یہ مثالی جلوس ممبرا اسٹیشن سے نکل کر آستانہ خواجہ فخر الدین شاہ پراختتام پذیر ہوا ۔


کرناٹک کے بنگلورو میں عیدمیلادالنبی کاجلوس انتہائی جوش اور جذبہ کے ساتھ نکالا گیا ۔ شہر کے 100سے زائد مقامات سے نکالے گئے جلوس میسورروڈ اور ٹیانری روڈ پرپہنچ کر وائی ایم سی اے اور مدینہ گراؤنڈ میں ختم ہوئے۔ بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے جلوس میں شرکت کی۔


eid  (1)


رائچور شہر میں بھی نہایت ہی عقیدت واحترام کےساتھ عید میلاد النبی کا جلوس منایا گیا ۔ بعد نماز ظہر جامع مسجد صرافہ بازار سے جلوس نکالا گیا۔ مرکزی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے نکالے گئے اس جلوس میں علما اور مشائخین کے علاوہ مختلف پارٹیوں کے لیڈروں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ جشن میلاد النبی کے پیش نظر مسلمانانوں نے پورے شہر کو سبز جھنڈیوں اور خوش نما کمانوں سے سجارکھا تھا ۔ جگہ جگہ جلوس کیلئے استقبالیہ بینر لگائے تھے۔ جلوس کی قیادت کانگریس کے سینئر لیڈراور سابق رکن اسمبلی سید یاسین نے کی۔ جلوس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ ، بلدیہ اورپولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔


بھوپال میں عید میلاد النبی کا جلوس سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان روایتی انداز میں نکالا گیا۔ جلوس کا آغاز قاضی وجد الحسینی چوک سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف حصوں گزرتا ہوا پیر گیٹ پر ختم ہوا۔ عید میلاد النبی کے جلوس میں سابق مرکزی و زیر وسینئر کانگریس لیڈر سریش پچوری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے کہ بھوپال میں نوابی عہد سے عید میلا دالنبی کا جلوس روایتی انداز میں نکالا جا تارہا ہے ۔ اس سال بھی جلوس میں بڑی تعداد میں بھوپال کے اکھاڑوں نے شرکت کی اور اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کیا۔


بہارکے مظفرپورشہرمیں بھی بڑے پیمانے پرجلوس محمدی کااہتمام کیا گیا۔ جلوس محمدی میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کامطالبہ بھی کیا۔


First published: Dec 24, 2015 01:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading