ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریزویشن کی آگ ، 28ستمبر کو دہلی کا حقہ پانی بند کرنے کا جاٹوں نے کیا اعلان

ہاردک پٹیل کے دہلی آنے کے بعد سے جاٹ اور گوجر تحریک ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہے ۔

  • News18
  • Last Updated: Aug 31, 2015 01:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ریزویشن کی آگ ، 28ستمبر کو دہلی کا حقہ پانی بند کرنے کا جاٹوں نے کیا اعلان
ہاردک پٹیل کے دہلی آنے کے بعد سے جاٹ اور گوجر تحریک ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہے ۔

پانی پت : ہاردک پٹیل کے دہلی آنے کے بعد سے جاٹ اور گوجر تحریک ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہے ۔ ہریانہ کے نارنوند میں سروجاٹ کھاپ پنچایت میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ 28 ستمبرکو ایک بار پھر دہلی کی سرحد کو سیل کر دیا جائے گا۔


اتنا ہی اپنی طاقت مظاہرہ کرنے کے لئے دہلی کے باہر آباد دیہات سے دودھ، سبزیاں اور ضروری اشیا کی سپلائی بھی بند کر دی جائے گی ۔ کوشش کی جائے گی اس مرتبہ جاٹ تحریک میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شراکت رکھی جائے۔


کھاپ پنچایت میں کہا گیا کہ کارگل کی جنگ میں سب سے زیادہ جاٹوں نے اپنی جان دی تھی ، ملک کی فوج میں سب سے زیادہ تعداد جاٹوں کی ہے ۔ ایسے میں جاٹوں کی حصہ داری کو بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔


وہیں اس معاملے میں مرکزی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا ۔ جاٹ لیڈروں نے کہا کہ بی جے پی حکومت جاٹوں کے ساتھ کھلواڑ کر کے ریزرویشن کے نام پر صرف سیاست کر رہی ہے۔ جاٹ لیڈروں نے دلیل دی کہ بڑی تعداد میں جاٹ نوجوان بے روزگار ہیں ۔ میرٹ میں نام آنے کے بعد بھی ان کو سرکاری ملازمتیں نہیں ملتی ہیں۔

First published: Aug 31, 2015 01:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading