ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

روہتک پہنچے کھٹر، لگے 'واپس جاؤ' کے نعرے، کالے جھنڈے بھی دکھائے گئے

روہتک۔ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر آج جب جاٹ تحریک کے مرکز جاٹ اکثریتی روہتک پہنچے تو مشتعل ہجوم نے ان کا گھیراؤ کیا اور ان کے ساتھ دھکا مکی کی۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Feb 23, 2016 03:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روہتک پہنچے کھٹر، لگے 'واپس جاؤ' کے نعرے، کالے جھنڈے بھی دکھائے گئے
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر: فائل فوٹو۔

روہتک۔ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر آج جب جاٹ تحریک کے مرکز جاٹ اکثریتی روہتک پہنچے تو مشتعل ہجوم نے ان کا گھیراؤ کیا اور ان کے ساتھ دھکا مکی کی۔ وہیں، کھٹر نے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جیسے ہی وہ روہتک پہنچے، مشتعل لوگوں نے وزیر اعلی کی گاڑی کو گھیر لیا اور تشدد کی صورت حال کو روکنے میں پولیس کی مبینہ ناکامی کے خلاف '' ہریانہ پولیس مردہ باد '' جیسے نعرے لگائے۔


کھٹر کو کالے جھنڈے بھی دکھائے گئے اور ہجوم نے دھکا مکی بھی کی۔ لوگوں نے کھٹر کے خلاف شور شرابہ بھی کیا اور شہر کو یرغمال بنانے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ '' لٹیروں '' کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کھٹر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی جنہوں نے دکانوں اور تجارتی ٹھکانوں کو آگ کے حوالے کیا اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔


جاٹ تحریک کا مرکز رہے روہتک میں غیر جاٹوں سے متعلق نجی املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ شہر میں صورت حال کا جائزہ لینے پہنچے کھٹر نے کہا کہ جاٹ تحریک کے دوران جن لوگوں کی جائیداد کو نقصان پہنچا ہے، انہیں ریاستی حکومت مکمل معاوضہ دے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت ان متاثرہ خاندانوں کو نوکری بھی دے گی جو غریب ہیں یا اقتصادی طور پر پسماندہ ہیں۔ وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ضلع انتظامیہ یا پولیس افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ان سرکاری اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرے گی جنہوں نے ذمہ داری نبھانے میں کسی طرح کی لاپرواہی برتی ہے۔

First published: Feb 23, 2016 03:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading