جے ای ای مین 2023 سیشن 2 کا رجسٹریشن ہوگا شروع، امتحان کی تاریخ اور یہ ہیں ضروری معلومات
’جو لوگ ایسا کرتے ہیں، تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی‘۔
وہ سیشن 2 کے لیے صرف پیپر، میڈیم آف دی ایگزامینیشن، ریاستی ضابطہ اہلیت اور شہروں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس دوران امتحانی فیس ادا کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کو ایک سے زیادہ درخواست فارم بھرنے کی اجازت نہیں ہے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں، تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
جے ای ای مین 2023 رجسٹریشن: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے مشترکہ داخلہ امتحان (JEE) مین 2023 سیشن 2 کے لیے آن لائن درخواست کی ونڈو کھول دی ہے۔ امیدوار اس کے لیے jeemain.nta.nic.in پر درخواست دے سکتے ہیں۔ جے ای ای مین سیشن 2 رجسٹریشن کے لیے تمام تر ضروری باتیں یہاں پیش ہیں۔ نئے امیدوار اور وہ لوگ جنہوں نے جے ای ای مین 2023 جنوری کا پہلا سیشن دیا تھا، وہ دوسرے سیشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ سیشن 1 میں شامل ہونے والے امیدواروں کو دوبارہ رجسٹر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ براہ راست درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔
جےای ای مین 2023 سیشن 2 کا امتحان 6، 8، 10، 11 اور 12 اپریل 2023 کو منعقد کیا جائے گا۔ سیشن 2 کے لیے مخصوص تاریخیں 13 اور 15 اپریل ہیں۔ جے ای ای مین سیشن 2 رجسٹریشن ونڈو 12 مارچ کو رات 9 بجے بند ہو جائے گی اور امتحان کی فیس کی ادائیگی ونڈو 11:50 بجے بند ہو جائے گی۔ این ٹی اے نے کہا کہ ایگزامینیشن سٹی کی ایڈوانس انٹیمیشن کی تاریخیں، ایڈمٹ کارڈز کو ڈاؤن لوڈ کرنا اور نتائج کا اعلان وقت کے ساتھ جے ای ای (مین) پورٹل پر ظاہر کیا جائے گا۔ جن امیدواروں نے جے ای ای (مین) 2023 کے سیشن 1 کے لیے درخواست دی ہے اور کامیابی کے ساتھ امتحانی فیس ادا کر دی ہے اور وہ جے ای ای (مین) 2023 سیشن 2 کے لیے حاضر ہونا چاہتے ہیں، ان کو اپنے سابقہ درخواست نمبر اور پاس ورڈ کے ساتھ لاگ ان کرنے کی ضرورت ہے۔
وہ سیشن 2 کے لیے صرف پیپر، میڈیم آف دی ایگزامینیشن، ریاستی ضابطہ اہلیت اور شہروں کا انتخاب کر سکتے ہیں اور امتحانی فیس ادا کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کو ایک سے زیادہ درخواست فارم بھرنے کی اجازت نہیں ہے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں ان کے ساتھ غیر منصفانہ طریقوں (UFM) پر عمل کرنے والا سمجھا جائے گا۔
این ٹی اے نے کہا کہ ایک سے زیادہ درخواست نمبر والے کسی بھی امیدوار کو یو ایف ایم کے طور پر سمجھا جائے گا، یعنی اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔ اس امیدوار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔