ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حیوان والد کی گندی کرتوت: تانترک کے کہنے پر باپ نے اپنے ہی 5 بچوں کے ساتھ کی ایسی دل دہلادینے والی حرکت، جان کر کانپ جائیں گے آپ

ہریانہ کے جیند ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک حیوان والد کی گندی کرتوت سامنے آئی ہے۔ ضلع کے ڈڈواڑہ گاؤں میں ایک شخص نے تانترک کے کہنے پر اپنے ہی پانچ بچوں کے ساتھ کچھ ایسا کر ڈالا کہ جس کے بارے میں جان کر روح کانپ جائے گی۔

  • Share this:
حیوان والد کی گندی کرتوت: تانترک کے کہنے پر باپ نے اپنے ہی 5 بچوں کے ساتھ کی ایسی دل دہلادینے والی حرکت، جان کر کانپ جائیں گے آپ
حیوان والد کی گندی کرتوت

ہریانہ کے جیند ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک حیوان والد کی گندی کرتوت  سامنے آئی ہے۔ ضلع کے ڈڈواڑہ گاؤں میں ایک شخص نے تانترک کے کہنے پر اپنے ہی پانچ بچوں کے ساتھ کچھ ایسا کر ڈالا کہ جس کے بارے میں جان کر روح کانپ جائے گی۔ بتادیں کہ ایک باپ نے تانترک کے کہنے پر اپنے پانچ بچوں کا قتل (Murder) کر ڈالا۔ 17  جولائی کو ڈڈواڑہ گاؤں سے دو لڑکیاں غائب ہوئی تھیں۔ گزشتہ ہفتے دونوں کی لاشیں (Dead Body) ہانسی بٹانا لنک نہر سے برآمد ہوئی تھیں۔ 5 سال میں جما کے سا سبھی پانچوں بچوں کی موت ہوچکی ہے۔  جمرعرات کو پنچایت کے سامنے ملزم والد نے اپنا گناہ قبول کیا ہے۔ اس کے بعد پنچایت نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم باپ نے بتایا کہ ایک تانترک کے کہنے پر اس نے اپنے سبھی بچوں کا قتل کردیا۔

سبھی بچوں کی عمر تھی 11  سال سے کم 

جما نامی اس شخص کے سبھی بچوں کی عمر 11 سال سے کم تھی۔ حالانکہ اس نے پورے معاملے میں پنچایت کے سامنے آکر معافی مانگی ہے جس کے بعد پولیس کو بلاکر ملزم کو گرفتار کروایا گیا ہے۔ ملزم کو پکڑنے کی تصدیق دیر رات جیند کے ایس پی اشون شینوی نے کی ہے۔ معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد پورے ضلع میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ملزم کی تین لڑکیاں اور دو لڑکے بتائے جارہےہیں جن سب کا قتل کردیاگیا ہے۔


گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ ملزم نے پنچایت کے سامنے اپنا گناہ قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے غریبی میں اس واقعے کو انجام دیا ہے اور تانترک کے کہنے پر ایسا کیا گیا ہے۔ پنچایت نمائندوں اور گاؤں کے بڑے لوگوں نے پولیس کو بلاکر ملزم کو ان کے حوالے کیا اور کارروائی کی مانگ کی۔ پولیس فی الحال اس بات کا پتہ لگانے میں لگی ہوئی ہے کہ اس خوفناک معاملے میں اور کون۔کون لوگ شامل ہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 24, 2020 12:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading