ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سنگ دل بیٹے نے باپ کو پیٹ پیٹ کر کیا ادھ مرا ، پھر 12 دنوں تک بنا کر رکھا یرغمال

درندگی کی سبھی حدیں اس وقت پار ہوگئیں ، جب اس سنگ دل بیٹنے نے 12 دنوں تک اپنے ہی والد کو یرغمال بنا کر رکھا ۔

  • Share this:
سنگ دل بیٹے نے باپ کو پیٹ پیٹ کر کیا ادھ مرا ، پھر 12 دنوں تک بنا کر رکھا یرغمال
فی الحال زخمی باپ جیند کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

ہریانہ کے جیند ضلع میں ایک بے رحم بیٹے کے ذریعہ اپنے ہی والد کو پیٹ پیٹ کر ادھ مرا کردینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہی نہیں درندگی کی سبھی حدیں اس وقت پار ہوگئیں ، جب اس سنگ دل بیٹنے نے 12 دنوں تک اپنے ہی والد کو یرغمال بنا کر رکھا ۔


جب اس واقعہ کے بارے میں متاثرہ کی بیٹی یعنی ملزم کی بہن کو پتہ چلا ، تب اس کا انکشاف ہوا ۔ متاثرہ کی بیٹی نے ہی پولیس کو اس سلسلہ میں اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس نے گاوں جاکر والد کو آزاد کرایا ۔


فی الحال زخمی باپ کا جیند کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں جب زخمی باپ بلبیر سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ زمین کی لالچ میں اسی کا یبٹا اس کی جان کا دشمن بن گیا ہے ۔ متاثر بلبیر نے بتایا کہ کہ بانس کی لاٹھی سے بیٹے نے اس کی زبردست پٹائی کی ۔


باپ بیٹے کے رشتہ کو اس سنگ دل بیٹے نے پوری طرح سے تار تار کردیا ۔ بلیبر کے جسم پر ایسی کوئی جگہ نہیں بچی ہے ، جہاں چوٹ کے نشان نہ ہوں ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔
First published: Aug 09, 2018 05:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading