உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رمضان میں بھی اپنی 'ناپاک' حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے پاکستان: جتیندر سنگھ

    مرکزی وزیر جتیندر سنگھ: فوٹو، ٹوئیٹر۔

    مرکزی وزیر جتیندر سنگھ: فوٹو، ٹوئیٹر۔

    نئی دہلی۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے رمضان کے مقدس مہینہ میں معصوم افراد کو قتل کرنے کو لے کر پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے رمضان کے مقدس مہینہ میں معصوم افراد کو قتل کرنے کو لے کر پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے خراب طرح کی 'ناپاک' سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

      رمضان کے پاک مہینے میں ہندوستان کی طرف والے گاووں پر پاکستانی فوج کی طرف سے کی جا رہی گولہ باری کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت نے رمضان کے مہینے میں دہشت گردی مخالف مہم کے سلسلے میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، لیکن پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔

      سنگھ نے کہا کہ قرآن کریم کے اصولوں پر مبنی ایک نظام قائم کرنے کے لئے پاکستان قائم کیا گیا تھا۔ تاہم، اس نے اپنے اعلان کردہ مقاصد کو غلط ثابت کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا دیکھے کہ روزہ رکھنے کے دوران ہر مسلمان کے دوسرے انسان کو نقصان پہنچانے پر روک ہے لیکن ایک اسلامی مملکت ہے جس نے تشدد کرنے اور لوگوں کا قتل کرنے میں کچھ بھی غلط نہیں پایا۔

       
      First published: